آئے گئے کے معنی

آئے گئے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + اے + گَئے }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |آنا| سے مشتق صیغہ جمع غائب ماضی مطلق |آئے| کے ساتھ اردو مصدر |جانا| سے مشتق صیغہ ماضی مطلق جمع غائب |گئے| لگنے سے مرکب |آئے گئے| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنے جانے والے"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : آئی گَئی[آ + ای + گَئی]

آئے گئے کے معنی

١ - آنے جانے والا، آنے جانے والے، مسافر۔

"کس طرح بال بچوں اور آئے گئے کی ضیافت کا سامان کرے گی۔" (راحت زمانی، ١٩١٠ء، ١٣٣)

شاعری

  • آئے گئے لیکن نہ گئی گرمی بستر
    نزدیک ہوئی دوری منزل شب معراج