آب شور کے معنی
آب شور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + بے + شور (و مجہول) }
تفصیلات
iدو فارسی اسما |آب| اور |شور| کے درمیان کسرۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جزائر انڈیمان","دریائے شور","سمندر کا پانی","کالا پانی","کھاری پانی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
آب شور کے معنی
١ - کھاری پانی (نوراللغات، 42)۔
"اس کی ممالک و مسالک کی حدود یہ تھیں . طرف غربی حد مکران تک حد جنوبی محیط آب شورو دیبل تک۔" (١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ١٦٣:١)
٢ - سمندر
٣ - جزیرۂ انڈمن جو انڈیا کے جنوب میں واقع ہے اور جہاں برطانیہ کی حکومت کے دور میں سزا کے طور پر ملزم کو بھیجا جاتا ہے، کالا پانی۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، 81:1)۔
آب شور english meaning
salty - watersea-water
شاعری
- تجے جاناں ہے بکوہ بلور
جو قنبر گیا بھااز آب شور - آب شور اشک کا آنکھیں بھی مری لے دوڑیں
ان کے نتھ کے جو کبھی ہو گئے گوہر میلے - آب شور اشک کا آنکھیں بھی مری لے دوڑیں
ان کے نتھ کے جو کبھی ہوگئے گوہر میلے