آب نیساں

{ آ + بے + نے (ی لین) + ساں }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |آب| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم |نیساں| لگانے سے مرکب اضافی |آب نیساں| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٧ء کو "تحفۃ العوام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

آب نیساں کے معنی

١ - موسم بہار کی بارش جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کے قطرات سے بطن صدف میں موتی اور بانس میں پنسلوچن پیدا ہوتا ہے۔

 آب نیساں ہے گہر لیکن صدف کے واسطے ہے سعادت مہر میں برج شرف کے واسطے (١٩٢٩ء، نقوش مانی، ١٤١)