آب پاشی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Aab-pashi meanings and details

آب پاشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آب + پا + شی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب |آب پاش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "داستان امیر خسرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نہر کا محکمہ","کھیتوں میں پانی دینا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

آب پاشی کے معنی

١ - چھڑکاؤ، خاک کو دبانے یا زمین کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا چھینٹا دینے کا عمل۔

"سقوں نے آب پاشی کرکے گردو غبار کو بٹھایا۔" (١٩٠٢ء، آفتاب شجاعت، ٦١٨:١)

٢ - پودوں کی سنچائی، کھیتوں کی سیرابی۔

"کھات اور آبپاشی سے اس کو قوت پہنچاتا رہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٦١:١)

٣ - نہر کا محکمہ، محکمۂ آب پاشی (اکثر محکمہ وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔

 چشم تر دیکھ کر وہ مس بولی محکمہ ہے یہ آبپاشی کا (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢١٩:٢)

آب پاشی or Aab-pashi english Translation

irrigationsprinkling water

محاورات

  • آب پاشی ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!