آب کوثر کے معنی
آب کوثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + بے + کَو (و لین) + ثَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |آب| کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم |کوثر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چشمہ کوثر یا اس کا پانی","حوضِ کوثر","رودِ کوثر"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر )
آب کوثر کے معنی
١ - بہشت کی نہر یا حوض کا پانی جو کوثر کے نام سے مشہور ہے، (مجازاً) شفاف اور لطیف پانی یا مشروب۔
اب تو مل جائے وہ خوش منظر و قانی پانی آب کوثر بھی خجالت سے ہو پانی پانی (١٩٤١ء، رفیع (مرزا طاہر)، مرثیہ، (قلمی نسخہ)، ١٣)
آب کوثر english meaning
nectarthe water of the river Kausar fabled to flow in Paradise with milk and nectar
شاعری
- رواں ہیں آبشاریں ہر روش پر
کہ جس میں موجزن ہے آب کوثر - حرارت کے جلتیاں کو پیاروں جلائے
کرن دل ٹھنڈا آب کوثر پلائے - آب کوثر سے ذرا اپنی زبان دھوڈالیے
شاعرو کس منہ سے کرتے ہو بیان کوے دوست - مذہب کررہا ہے بادہ انگور کی واعظ
مزہ جب ہے کہ ہو ایسی ہی تلخی آب کوثر میں
محاورات
- آب کوثر سے زبان دھو ڈالنا
- آب کوثر سے زبان دھوئی ہونا
- زبان آب کوثر سے دھلی ہونا
- زبان آب کوثر سے دھوئی ہونا