آثاریات کے معنی
آثاریات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + ثار + یات }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ |اثر| کی جمع |آثار| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |آثاری| اسم صفت بنا اور پھر عربی قاعدہ کے تحت |ا ت| بطور لاحقۂ جمع لگانے سے |آثاریات| بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢٧ء میں "تاریخ یونان قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
["اثر "," آثاری "," آثارْیات"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - جمع )
اقسام اسم
- واحد : آثاری[آ + ثا + ری]
آثاریات کے معنی
١ - [ تاریخ ] آثار قدیمہ کا علم یا اس سے متعلق امور۔
"پچھلے چند سالوں میں ماہرین آثاریات کی دیرینہ آرزو بالآخر پوری ہوئی۔" (١٩٢٧ء، تاریخ یونان قدیم، ٣٢٢)