آدم کے معنی
آدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + دَم }مٹی سے بنا ہوا انسان
تفصیلات
iعبرانی زبان میں |ادمہ| (خاک) سے |آدم| (پیکر خاکی) ماخوذ ہے۔ عربی میں بھی |آدم| ہی مستعمل ہے اور قرین قیاس ہے کہ اردو میں عربی سے داخل ہوا ہے اور اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدم کی اولا","ابو الآبا","انسان اوّل","پہلا آدمی","پہلا شروع کا","جد انسان","جد پیغمبراں","حیوان ناطق","گندم گوں","مادّہ (اَدَم۔ اُدمَت۔ ادیم) انگریزی (ایڈم)"],
ادمہ آدَم
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : حَوّا[حَوْ + وا]
- لڑکا
آدم کے معنی
"اس کی آب و ہوا ابلیس کو تو راس آ گئی جو اب تک زندہ ہے اور .|آدم| کو راس نہ آئی جو یہاں سے رخصت ہو گیا۔" (١٩٣٦ء، اقبال نامہ، ٣٣:١)
یہی آدم ہے سلطان بحر و بر کا کہوں کیا ماجرا اس بے بصر کا (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٣٢)
"مختلف قسم کے انسانی نمونے ایک دوسرے سے مل کر ایک ایسا آدم تیار کریں جو تہذیب اور تمدن کی ایک نئی تشکیل کر سکے۔" (١٩٤٣ء، تعلیمی خطبات، ڈاکٹر ذاکر حسین، ٣٤)
"انھیں ہندوستان کی خوشنویسی کا آدم نہیں تو نوح ضرور ثابت کر دیا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٢١٢)
میں حیران ہوں کس طرح سے اے خدا مرے گھر کے آدم کو پرچہ دیا (١٨٥٩ء، حزن اختر، واجد علی شاہ، ٦٧)
آدم کے جملے اور مرکبات
آدم بے سایہ, آدم ذات, آدم صحرائی, آدم کا پل, آدم اول, آدم آبی, آدم آزار, آدم بو, آدم بیزار, آدم پیرا, آدم ثانی, آدم چشم, آدم شناس, آدم گر, آدم نما
آدم english meaning
Adamhuman beinghumanitymankindthe first manAdem
شاعری
- یکایک یوں نہیں ہوتے ہیں پیارے جان کے لاگو
کبھو آدم ہی سے ہوجاتی ہے تقصیر بھی آخر - دوری کوچہ میں اے غیرت فردوس تری
کام گزرا ہے مِرا گریۂ آدم سے بھی - اس بتکدے میں معنی کا کس سے کریں سوال
آدم نہیں ہے صورتِ آدم بہت ہیں یاں - اس بتکدے میں معنی کا کس سے کریں سوال
آدم نہیں ہے صورتِ آدم بہت ہی یاں - بغیر دل کہ یہ قیمت ہے سارے عالم کی
کسو سے کام نہیں رکھتی جنس آدم کی - جُرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں - قدِ آدم آئینوں کے روبرو‘ میں اور تم
عشق کی ہر داستاں میں ہو بہو میں اور تم - عروجِ آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے - وہی خونِ آدم کی بے چارگی ہے
وہی ہیں جبینیں، وہی آستانے! - پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم
محاورات
- (دنیا سے) آدمیت اٹھ جانا
- آخر آدمی نے کچا دودھ پیا ہے
- آدم آیا دم آیا
- آدم را گندم بہشت نسا زد
- آدمی آخر خاک کا پیوند ہے
- آدمی آدمی انتر کوئی کنکر کوئی پتھر (کوئی ہیرا کوئی کنکر یا پتھر)
- آدمی آدمی انتر کوئی ہیرا کوئی کنکر
- آدمی آدمی انتر‘ کوئی ہیرا کوئی کنکر
- آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے
- آدمی اپنے مطلب میں اندھا ہوتا ہے