آدمی کے معنی

آدمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آد + می }

تفصیلات

iعبرانی زبان کے اصلی لفظ |ادمہ| سے ماخوذ اسم |آدم| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |آدمی| بنا اور اردو میں بطور اسم |آدمی| مستعمل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدم زاد","آدم سے تعلق رکھنے والا","ابنِ آدم","اولاد آدم","بفتح دال صحیح و بسکون دال مستعمل","پیام بر","پیغام بر","تمیز دار","سمجھدار یا تمیزدار شخص"]

ادمہ آدَم آدْمی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آدْمی[آد + می]
  • جمع ندائی : آدْمِیو[آد + مِیو (واؤ مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آدْمِیوں[آد + مِیوں (واؤ مجہول)]

آدمی کے معنی

١ - قوت گویائی رکھنے والا حیوان، انسان، بشر، ابن آدم (جو ایک نظریے کے مطابق نوع حیوان سے ارتقا پا کر وجود میں آیا اور اعلٰی ذہنی ساخت رکھتا ہے)۔

"ابا جان اماں جان سے کہہ رہے تھے کہ رابعہ بصری ایک دن غور کرنے لگیں . حساب لگاتے ہی ایک چیخ ماری اور گر پڑیں وہ بھی آدمی تھیں اور میں بھی آدمی ہوں۔" (١٩١٠ء، گردابِ حیات، ٦٤)

٢ - وہ شخص جو نسلاً انسان ہو مگر اعلٰی اخلاق انسانی سے متصف نہ ہو۔

 بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آسان ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٥٠)

٣ - عمدہ اخلاق و صفات سے متصف شخص، مہذب شائستہ اور صاحب فہم انسان۔

 کب اس عمر میں آدمی شیخ ہو گا کتابیں رکھیں ساتھ گو ایک خربار (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٨٢)

٤ - نوکر، چاکر، خادم

"آدمیوں کے لیے بھگارے بیگنوں کا پتیلا علٰحدہ چڑھا ہوا تھا۔" (١٩٤٧ء، بھولے سفر کو چلے (سالنامہ |ساقی| جنوری، ٦٥))

٥ - قاصد، پیامبر۔

 موت کے آنے سے ہم فرقت زدہ یوں خوش ہوئے جیسے ان کا آدمی آیا بلانے کے لیے (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی مجنوں، ٨٥)

٦ - معتمد علیہ، وہ رفیق جس پر بھروسا ہو، بھروسے کا شخص۔

جس وقت بھی آپ کو کوئی کام ہو یہ چوڑی آگ پر دکھا دیجیے گا، فوراً میرے آدمی آپ کی مدد کو پہنچ جائیں گے۔" (١٩٦٣ء، ساڑھے تین یار، ٦٩)

٧ - خاوند، شوہر، آشنا

"بیٹا بھی تھا، آدمی بھی تھا، اب کوئی نہ رہا۔" (١٩٣٢ء، میدان عمل، ٣٩٧)

٨ - لوگ، خلقت، عوام

"تمہارے گھر کے آدمی کہاں گئے ہیں۔" (١٨٩٥ء، فرہنگ آصفیہ، ١٣٢:١)

٩ - بالغ، جوان

"بچہ کیوں اچھا خاصا آدمی تھا۔" (١٩٦١ء، بابائے اردو، لغت کبیر، ١٩١:١)

آدمی کے مترادف

جنا, انسان, مردم

انس, انسان, ایلچی, بشر, پیامی, پیک, چاکر, خادم, خاوند, خدمتگار, شوہر, قاصد, مانس, مردم, معتمد, ملازم, منش, منکھ, نوکر

آدمی کے جملے اور مرکبات

آدمی پن, آدمی ذات, آدمی کا جنگل

آدمی english meaning

Good breeding; good manners; politeness; elegance of manneraddress or speech; etiquette(w . dial) husbanda human beingadultAn offspring of Adambrave manfolkfollwer ; retainergrown-uphuman race ; mankinndhusbandindividualintelliget personmanordinary human beingpersonperson | human beingpublicservant ; manthe human race

شاعری

  • عشق کو بیچ میں یارب تو نہ لایا ہوتا
    یا تن آدمی میں دل نہ بنایا ہوتا
  • کھینچا ہے آدمی نے بہت دور آپ کو
    اس پردے میں خیال تو کر ٹک خدا نہ ہو
  • کب اس عمر میں آدمی شیخ ہوگا
    کتابیں رکھیں ساتھ گو ایک خر بار
  • سفر ہستی کا مت کر سرسری جوں باد اے رہرو
    یہ سب خاک آدمی تھے ہر قدم پر ٹک تامل کر
  • کہیں نسل آدمی کی اُٹھ نجاوے اس زمانے میں
    کہ موتی آب حیواں جانتے ہیں آب انساں کو
  • آدمی سے ملک کو کیا نسبت
    شان ارفع ہے میر انساں کی
  • آگے نکل گئے وہ مجھے دیکھتے ہوئے
    جیسے میں آدمی نہ ہُوا نقشِ پا ہُوا
  • آدمی آدمی سے ملتا ہے
    دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
  • رخصت ہوئے تو جانا سب کام تھے ادھورے
    کیا کیا کریں جہاں میں دو ہات آدمی کے
  • کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے
    کہیں آنکھیں‘ کہیں چہرا نہیں ہے

محاورات

  • (دنیا سے) آدمیت اٹھ جانا
  • آخر آدمی نے کچا دودھ پیا ہے
  • آدمی آخر خاک کا پیوند ہے
  • آدمی آدمی انتر کوئی کنکر کوئی پتھر (کوئی ہیرا کوئی کنکر یا پتھر)
  • آدمی آدمی انتر کوئی ہیرا کوئی کنکر
  • آدمی آدمی انتر‘ کوئی ہیرا کوئی کنکر
  • آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے
  • آدمی اپنے مطلب میں اندھا ہوتا ہے
  • آدمی اپنے مطلب کے لئے پہاڑ کے کنکر ڈھوتا ہے
  • آدمی اشرف المخلوقات ہے

Related Words of "آدمی":