آراستگی کے معنی

آراستگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + راس + تَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |آراستن| سے علامت مصدر |ن| ہٹا کر |گی| بطور لاحقۂ حاصل مصدر لگنے سے |آراستگی| بنا اور اردو میں اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["از (آراستین)","جیسے مکان کی آراستگی","درستی جیسے فوج کی آراستگی","زیب و زینت","زیب و زینت جیسے مکان کی آراستگی","سجاوٹ سنگار","قرینہ جیسے کرسیوں کی آراستگی","موقع بموقع"]

آراستن آراسْت آراسْتگی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

آراستگی کے معنی

١ - سجانے یا ترتیب دینے کا عمل، آرائش و زیبائش، ترتیب و تیاری۔

"فوجوں کی آراستگی . کے فرائض آپ خود انجام دیتے تھے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٥٧:٢)

آراستگی کے مترادف

زیب

آرائش, آمادگی, انتظام, بناؤ, ترتیب, تکلف, تیاری, زیبائش, سجاوٹ, سنگھار, قاعدہ

آراستگی english meaning

Preparation; putting in orderarrangement; regularity; decorationornamentadornmentarrangementdecorationpreparation

شاعری

  • بادلہ پوشی و آراستگی اور سنگار
    چاہیے گاینوں کو اپنی کہ ہو چمکاہٹ
  • آراستگی چمن سے موسم بھی پُر بہار ہے
    اِس بہارِ رنگا رنگ سے جی ہے کہ ، بے قرار ہے

Related Words of "آراستگی":