آرتی کے معنی

آرتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آر + تی }

تفصیلات

iیہ اصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندازِ پرستش","ایک تھال میں پانچ مکھا دِیا آٹا۔ سیندور خوشبو ڈال کر بت کے گرد پھراتے ہیں","پوجا پاٹھ","پوجاکی ایک رسم","پیتل کی ایک پنجی سی بنی ہوئی ہوتی ہے جسے مندر کا پجاری ہاتھ میں لے کر اس کی ساری بتیاں روشن کرکے صبح اور شام کے وقت دیوتاؤں کی مورتیوں کے آگے جب تک استُت نہ ہو سر سے پاؤں تک اوپر اٹھاتا اور نیچے لاتا اور باجے اور گھنٹال کے ساتھ اپنی زبان سے دیوتاؤں کی اَستُت حاضرین سمیت پڑھتا جاتا ہے اب اس اَستُت کو بھی آرتی کہنے لگے","دیپ درشن","دیوتائوں کی اَستُت","دیوتاؤں کے سامنے دیپک دکھانا یا پھرانا","دیوی دیوتائوں کے سامنے دیپ روشن کرنا","رسمِ عبادت"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : آرْتِیاں[آر + تِیاں]
  • جمع غیر ندائی : آرْتِیوں[آر + تِیوں (و مجہول)]

آرتی کے معنی

١ - [ ہندو ] دیوتاؤں کی پوجا کا ایک طریقہ (جس کی صورت یہ ہے کہ پجاری مندروں میں پیتل کے پنج شاخ کی ساری بتیاں روشن کر کے دیوتا کی مورت کے سر کے گرد پھراتا ہے باجے اور گھڑیال کی گونج میں پجاری اور حاضرین بھجن گاتے جاتے ہیں)۔

"ہمہ وقت بھجن، راماین، اشنان، آرتی اور پوجا پاٹھ کا اہتمام رہتا۔" (١٩٥٦ء، آشفتہ بیانی میری، ٣٠)

٢ - [ ہندو ] شادی میں دولھا کے گرد اور محبت یا عقیدت میں محبوب یا کسی مقدس ہستی یا محترم چیز کے چاروں طرف چراغوں کی تھالی یا نچھاور وغیرہ پھرانے کا دستور۔

 بھرے ہیں موتیوں سے تھال آرتی کے لیے کھڑی ہیں در پہ حسینان گلعزار اودھ (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١١١)

٣ - وہ بھجن اور گھڑیال جو آرتی کے وقت گایا اور بجایا جائے۔

"موجودہ منازعات کا حقیقی سبب شدھی سنگھٹن آرتی اذان گاو کشی وغیرہ نہیں ہیں۔"

٤ - آرتی کا ساز و سامان، بھینٹ، نذر۔

 کنک تھال میں نور تن آرتی اور بھی ہو رہے شاہ پر وارتی (١٥٦٤ء، حسن شوقی، د، ١٢٩)

آرتی english meaning

A ceremony performed in adoration of a god by moving circularly around the head of the idol a platter containing a five-wicked burning lampflour and incense and incense; a hymen of praiseHindu religious rite comprising offering, etc. to idol ; idol-worship

شاعری

  • آرتی کی کہیں مچی ٹھن ٹھن
    کہیں گھنٹوں کی ہورہی چھن چھن
  • محبت آرتی یوں وارتے جیوں ڈھال
    سوموتی ڈھال دریا کاں جھمکا یا برس گانٹھ
  • کروں تن میں تماری دشٹ پر تھے آرتی چھن چھن
    فدائی ہو ہوا دیدار کی تروار کا مخلص
  • کنک تھال میں نو رتن آرتی
    اوبھی ہور ہے شاہ کی آرتی
  • آرتی کی کہیں مچی ٹھن ٹھن
    کہیں گھنٹوں کی ہورہی چھن چھن

محاورات

  • آرتی کرنا یا لینا
  • آرتی کے وقت سو گئے بھوگ کے وقت جاگ اٹھے

Related Words of "آرتی":