آرسی مصحف کے معنی
آرسی مصحف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آر + سی + مُص + حَف }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آرسی| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |مصحف| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["شادی کے موقع پر ایک رسم (دیکھنا۔ دکھانا کے ساتھ)","نکاح کے بعد دولہا دلہن کو آئینہ میں ایک دوسرے کا منہ دکھانا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
آرسی مصحف کے معنی
١ - شادی میں جلوے کی رسم (اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب برات دلہن کے گھر پہنچتی ہے تو رخصتی سے پہلے دولھا دلہن کو سر جوڑ کر اور سرخ دوپٹا یا دو شالہ ان کے سر پر ڈال کر آمنے سامنے بٹھاتے ہیں۔ بیچ میں تکیے پر آئینہ اور قرآن پاک سورہ اخلاص کے مقام پر کھول کر اس طرح رکھتے ہیں کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکل آئینے میں نظر آ سکے۔ اب دلہن والیاں دولھا سے کہتی ہیں، میاں اپنی زبان سے کہو کہ بیوی! آنکھیں کھولو! میں تمھارا غلام۔ اس طرح دلہن اصرار کے بعد آنکھیں کھولتی ہے اور دونوں آئینے میں ایک دوسرے کی صورت دیکھتے ہیں؛ ساتھ ہی قرآن پاک پر بھی نظر پڑتی ہے)۔
آرسی مصحف english meaning
wedding rite comprising new couple|s mutual introduction
شاعری
- بابل باطیوں کے نگر کا تو راوہے
نوشہ مرے کو آرسی مصحف کا چاوہے - واسطےدیکھنے کے آرسی مصحف جس دم
بیاہ کی رات رکھا تخت پہ نوشہ نے قدم - بابل ، بساطیوں کے نگر کا توراؤ ہے
نوشہ مرے کو آرسی مصحف کا چاؤ ہے - بابل بساطیوں کے نگر کا تو راوہے
نوشہ مرے کو آرسی مصحف کیا چاو ہے - بابل بساطیوں کے نگو کو تو راؤ ہے
نوشہ مرے کو آرسی مصحف کا چاؤ ہے
محاورات
- آرسی مصحف دکھانا (یا دکھلانا)