آری[1] کے معنی

آری[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ری }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا اصل لفظ |آر| ہے اور اس کا اردو مستعمل |آرا| ہے اور اردو قاعدہ کے مطابق |ا| گرا کر |ی| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے |آری| بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٦٨ء میں برہنی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

["آر "," آرا "," آری"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آرِیاں[آ + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : آرِیوں[آ + رِیوں]

آری[1] کے معنی

١ - آرا کی تصغیر ہے۔

"ہرا بھرا درخت . کلہاڑی سے کاٹا گیا،آری سے چیرا گیا۔" (١٩١٢ء، سی پارہ دل، ٧٩:١)

٢ - جوتا سینے کا ایک اوزار (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر لکھوی، 63)

٣ - نیچے کی نے اور تلی کو اندر سے صاف کرنے یا کھولنے کا آردار گز یا کانٹے دار سلاخ (ا پ و، 95:7)

آری[1] english meaning

["A small saw; a shoemaker|s awl"]