آستین کے معنی

آستین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آس + تِین }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ اردو زبان میں اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء میں بندہ نواز کے "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(آس ۔تیں) یا (دستیں)","(آس + تین) یا (دستیں)","انگرکھے یا کرتے وغیرہ کی بانہہ","انگرکھے یا کُرتے وغیرہ کی بانہہ","انگرکھے یا کرتے وغیرہ کی بانہہ۔ عربی میں کُم کہتے ہیں","بہار عجم میں لکھا ہے کہ آس بمعنی مس کرنا اور تین کلمہ نسبت ہے چونکہ آستیں ساعد سے مس کرتی رہتی ہے اس لئے اس کا یہ نام رکھا گیا۔ میرے نزدیک جس طرح باوگفت سے بدو گف ہوگیا ہے اسی طرح دستین سے دال الف سے بدل کر آستین ہوگیا ہے یعنی ہاتھ میں پہننے کا کپڑا","پوشش بازو","عربی میں کُم ترکی میں نیگ کہتے ہیں","وہ کپڑا جو محرم میں لگا ہوا بازو پر رہنتا ہے","کوٹ کُرتے وغیرہ کا وہ حِصّہ جس میں بانھ ہوتی ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آسْتِینیں[آس + تی + نیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آسْتِینوں[آس + تِنوں (و مجہول)]

آستین کے معنی

١ - کُرتے یا شیروانی وغیرہ کا وہ حصہ جس میں بانہہ رہتی ہے۔

 گزری ہے عمر بیخود روتے لہو کے آنسو فرد عمل کا دھوکا ہو کیوں نہ آستین پر (١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ٢٨)

آستین english meaning

sleeve; cuffa sleevecuff

شاعری

  • ہوا ہوں گریۂ خونین کا جب سے دامنگیر
    نہ آستین ہوئی پاک دوستاں میری
  • باطل کا کیا مقابلہ شمع یقین سے
    بجھتا ہے یہ چراغ کہیں آستین سے
  • کس سے ڈریں گے ہم سپہ روم وچین میں
    رہتی ہے یاں ہمیشہ چھری آستین میں
  • دل دشمنوں کے خنجر ابرو سے کٹ گئے
    اُلٹی جو آستین تو پرے سب الٹ گئے
  • جو آستین کو دھوئے نہ خنجر چھپا سکے
    خون شہید ناز کو وہ کیا دبا سکے
  • عبث چھوا ترے گیسوئے عنبریں کا سانپ
    ہوا ہے ہاتھ مرا میری آستین کا سانپ
  • دریا رواں ہے آنسوؤں کا آستین پر
    دونوں کے اشک گِرتے ہیں ٹپ ٹپ زمین پر
  • دستِ دُعا جنابِ الہٰی میں ہے بلند
    ہے آستین اسیر کی دامن فقیر کا

محاورات

  • آستین چڑھانا
  • آستین سے چراغ بجھانا
  • آستین میں چھری رکھنا
  • آستین میں سانپ پالا ہے
  • آستین میں سانپ پالنا
  • آستین یا آستینیں چڑھانا
  • آستین یا آستینیں چڑھنا یا چڑھ جانا
  • آنسوؤں سے (آستین وغیرہ) تر کرنا
  • آنسوؤں سے (آستین وغیرہ) تر ہونا

Related Words of "آستین":