آسودہ کے معنی

آسودہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + سُو + دَہ }

تفصیلات

iفارسی مصدر |آسودن| سے علامت مصدر |ن| گرا کر|ہ| بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگانے سے |آسودہ| بنا۔ فارسی میں حالیہ تمام ہے، اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ گاہے بطور متعلق فعل بھی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرام پانے والا","با آرام","بے زحمت","خوش حال","راحت پانے والا","سیر رجا ہُوا","شکم سیر","فارغ البال","مرفہ الحال","کرنا۔ ہونا کے ساتھ"]

آسُودَن آسُودَہ

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), متعلق فعل

اقسام اسم

  • ["جمع : آسُودَگان[آ + سُو + دَگان]"]

آسودہ کے معنی

["١ - جو آرام سے ہو، خوش دل، مطمئن","٢ - جس کی مالی حالت اچھی ہو، خوشحال، فارغ البال۔","٣ - جس کا پیٹ یا جی کسی چیز سے بھر گیا ہو، سیر۔","٤ - آرام سے سویا ہوا، خوابیدہ، (مجازاً) مدفون۔","٥ - پرسکون، جس میں اضطراب یا اضطرار نہ ہو۔"]

["\"تمام آدمی واقعاً پوری طرح آسودہ ہو گئے۔\" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣، ١٣٤)","\"اس کے چہرے سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ کوئی بھلا آدمی ہے اپنے گھر سے آسودہ اور اقبال مند۔\" (١٩٢٤ء، خونی راز، ٩٦)"," لذت درد سے آسودہ کہاں دل والے ہیں فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے (١٩٥٧ء، تار پیراہن، ٥٠)","\"ہزاروں بزرگ صاحب کمال اِس سرزمیں میں آسودہ ہیں۔\" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٧٥)"," شب سکوت افزا، ہوا آسودہ، دریا نرم سیر تھی نظر حیراں کہ یہ دریا ہے یا تصویر آب (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٨٨)"]

["١ - بے فکری یا خوشحالی کے ساتھ، مطمئن ہو کر، چین سے۔"]

[" کھیا اس وقت یو نچ جو میں اتھا تو آسودہ جھگڑے تھے کچھ نہیں اتھا (١٦٤٩ء، خاور نامہ، ١٣٥)"]

آسودہ کے جملے اور مرکبات

آسودہ حال, آسودہ خاطر, آسودہ کار

آسودہ english meaning

In easy circumstance (in respect of)well-off; wee-to-doaffluentat easecalmcalm ; compossedclam composedcomposedgluttedliving a life of luxuryopulentquiescentrichrich ; opulentsatedwell-offwell-off ; well-to-dowell-to-do

شاعری

  • نہیں آتا ہے کوئی ڈھب ہمیں آسودہ ہونے میں
    بھلا تو ہی بتا اے خاطر دلگیر کیا کریئے
  • اتنے آسودہ کیوں ہیں اہلِ سفر
    سر سے طوفان ٹل رہا ہے کیا؟
  • نہیں ڈر جذبہ طاقت گسل کا
    دل آسودہ ہے اس آرام دل کا
  • تن پروری خلق مبارک ہو انہیں یاں
    جوں نقش قدم اور ہی آسودہ تنی ہے
  • آسودہ ہیں روضے میں جہاں حضرت والا
    پہلو میں وہیں لعل و گہر دیکھ رہا ہوں
  • آسودہ آغوش نظر ہویے رہے گا
    جلوہ تر آنکھوں میں بصر ہوکے رہےگا

محاورات

  • آسودہ کہ زن ندارو
  • آسودہ کے کہ خر ندارد
  • رنج راہ سے آسودہ ہونا
  • کانا ‌کتا ‌پیچ ‌ہی ‌سے ‌آسودہ

Related Words of "آسودہ":