آسی[2] کے معنی
آسی[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + سی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٨٨ء کو "تشنیف الاسماع" میں مستعمل ملتا ہے۔
["اسو "," آسی"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : آسِیوں[آ + سِیوں (واؤ مجہول)]
آسی[2] کے معنی
١ - معالج، طبیب، وید، ڈاکٹر۔
"آسی، طبیب و دوا علاج کرنے والے کو کہتے ہیں۔" (١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ٤٩)
٢ - غمگین، اندوہ گیں، رنجیدہ
غم میں جو لگی ہے لو تجھی سے یارب آسی ہوں مگر ترے کرم سے خوش ہوں (١٩٤١ء، عبدالباری، آسی، قلمی نسخہہ)
آسی[2] کے مترادف
حکیم, مغموم