آصفیہ کے معنی
آصفیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + صَفی + یَہ }
تفصیلات
iعبرانی زبان کے لفظ |آصف| کے ساتھ عربی قاعدہ کے تحت |یّ| بطور لاحقۂ نسبت لگنے کے بعد |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگنے سے |آصفیہ| بنا۔ اردو میں ١٩٠٥ء میں "فرہنگ آصفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["آصف "," آصَفْ "," آصَفِیَّہ"]
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
آصفیہ کے معنی
١ - وہ چیز جو سرکار حیدر آباد دکن کی طرف منسوب ہو جس کے فرمانروائوں کا لقب آصف جاہ تھا۔
"آپ ہی کی سرپرستی سے فرہنگ آصفیہ کو از سر نو باردگر طبع ہونے . کی نوبت پہنچی۔" (١٩٠٥ء، فرہنگ آصفیہ، ١٧٧:١)