آفتاب کے معنی
آفتاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آف + تاب }سورج
تفصیلات
iفارسی زبان میں |آف| اور |تاب| سے مرکب ہے۔ |تاب| |تابیدن| مصدر سے اسم فاعل ہے یعنی |چمکنے والا|۔ اردو زبان میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں جانم کے "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بادشاہ دہلی کا تخلص","بلند مرتبہ","بے ظیر","تاب آفتاب","تابشِ آفتاب","خدا رسیدہ","رفیع الشان","شاہ عالم","گنجفے کی چھٹی بازی کا پہلا پتّہ","ولی اللہ"],
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع ندائی : آفْتابو[آف + تابو (واؤ مجہول)]
- جمع غیر ندائی : آفْتابوں[آف + تا + بوں (واؤ مجہول)]
- لڑکا
آفتاب کے معنی
"اتنا وقت نہیں رہا تھا کہ غروب آفتاب سے پہلے تجہیز و تکفین سے فراغت ہو سکے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٨٢:٢)
دور خزاں تھا باغ رسالت مآب میں مرجھا رہے تھے سب گل تر آفتاب میں (١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ١٢)
صبح کے وقت دور میں جام شراب ناب ہے ایک ادھر آفتاب ہے ایک ادھر آفتاب ہے (١٩٣٤ء، اعجاز نوح، ٢٧٩)
"حکم کے پتوں میں چار مورتیں ہوتی ہیں، حکم کا اکا آفتاب کہلاتا ہے۔" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٩٢)
تعریف کس زبان سے کریں مغبچوں کی ہم اے کیف آفتاب ہے یہ خاندان تمام (١٨٦٠ء، کیف، آئینہ ناظرین، ١١٣)
ہچکی لگی ہے دھیان میں اک آفتاب کے کیونکر گلے سے گھونٹ اوتاریں شراب کے (١٨٥٤ء، دیوان صبا، غنچہ آرزو، ١٧١)
آفتاب کے مترادف
شمس, کامل, سورج
اکمل, ثریا, خورشید, دھوپ, سُورج, سوریہ, شراب, شمس, عارف, لاثانی, لاجواب, مشہور, معشوق, مہر, نیرّاعظم, کامل, یگانہ, یکتا
آفتاب کے جملے اور مرکبات
آفتاب بام, آفتاب پرست, آفتاب حشر, آفتاب خانہ, آفتاب رو, آفتاب زدہ, آفتاب قیامت, آفتاب گرداں, آفتاب گیر, تمازت آفتاب
آفتاب english meaning
lit"sunshine"the sunit is an obvious truthtwenty eightAftab
شاعری
- وہ جو پی کر شراب نکلے گا
کس طرح آفتاب نکلے گا - اس آفتاب بن نہیں کچھ سوجھتا ہمیں
گر یہ ہی اپنے دن ہیں تو تاریک شب ہے کیا - اب تو نقاب منہ پر لے ظالم کہ شب ہوئی
شرمندہ سارے دن تو کیا آفتاب کو - لطفِ شراب ابر سے ہے سو نصیب کو
جب لیویں جام ہاتھ میں تب آفتاب ہو - مُدت ہوئی کہ اب تو ہم سے جدا رکھے ہے
اُس آفتاب رو کر یہ روز ناز ہر شب - ہے تکلف نقاب وے رخسار
کیا چھپیں آفتاب ہیں دونوں - دل بھی صنم پرست‘ نظر بھی صنم پرست
اس عاشقی میں خانہ ہمہ آفتاب تھا - صبح لا دوں گا آفتاب تجھے
جب سے ممکن ہو آج رات گزار - طلوع ہوگا ابھی کوئی آفتاب ضرور
دُھواں اُٹھا ہے سرِ شام پھر چراغوں سے - مہتاب و آفتاب ضیا دیں گے کیا تجھے
روشن کرے گا میری نظر کا دیا تجھے
محاورات
- آج کل علم کا آفتاب سمت الراس پر ہے
- آفتاب آمد دلیل آفتاب
- آفتاب اقبال اوج پر ہونا
- آفتاب اقبال چمکنا
- آفتاب اقبال غروب ہونا
- آفتاب ایک (سوا) نیزے پر آنا
- آفتاب برآمد ہونا
- آفتاب بلند ہونا
- آفتاب بنا دینا
- آفتاب تیز ہونا