آل[1] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word aal meanings and details
آل[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آل }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ ہے، عربی زبان میں بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ اردو میں بھی اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں نوسرہار (قلمی نسخہ) میں مستعمل ہے۔
["اول "," آل"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
آل[1] کے معنی
توڑ اس کا رومۃ الکبرٰی کے ایوانوں میں دیکھ آل سیزر کو دکھایا ہم نے پھر سیزر کا خواب (١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، اقبال، ٢١٩)
"اس کا قول حجت نہ ہوتا تو اس کے نہ ماننے سے آل فرعون کو عذاب نہ گھیرتا۔" (١٩٦٩ء، حافظ محمد ایوب، فتنہ انکار حدیث، ٥٤)
حر نے کہا خموش ہو اور بانی ستم بندہ ہوں میں تو آل کا اولاد کی قسم (١٩٣٨ء، مراثی نسیم، ١٧٠:١)
آل[1] کے مترادف
خاندان
آل[1] کے جملے اور مرکبات
آل پاک, آل عمران, آل و اطفال, آل و عیال, آل اطہار, آل اولاد, آل یسین
آل[1] or aal english Translation
["Family","relations","kinsfolk; children","offspring","progeny; house","race","dynasty"]