آل[3] کے معنی

آل[3] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آل }

تفصیلات

iیہ لفظ ہندی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء میں "دولت ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

آل[3] کے معنی

١ - پیاز کی پتھی، پیاز کے ڈنٹھل جو پتوں کی جگہ اوپر نکلے ہوئے ہوتے ہیں۔ (پلیٹس)

"آل، کنیر، بڑ اور پھنس کی شاخوں میں کلیوں کا معائنہ کرو۔" (١٩٣٨ء، عملی نباتات، ٣٧)

٢ - پیاز یا لہسن کے پودے کے پتے جن سے جڑ بڑھتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 3:6)

 نہ ڈر روز محشر ستی سیدا کہ آل نبی پر نہ آئے گی آل (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ١١٤)

٣ - لمبا کدو، گھیا، (پلیٹس)

"تخم ریزی کے وقت آل کی بنا کر کے ہر ایک آل میں بقدر انداز سار ڈالنے لگے۔" (١٨٤٥ء، دولت ہند، ٩)

٤ - ایک درخت جس کی لکڑی سے سرخ رنگ نکلتا ہے، پتنگ۔ (ماخوذ : کتاب الادویہ، 94:2)

٥ - ایک مہلک مرض جو ..... عورتوں کو سات روز تک واقع ہوتا ہے۔ عوام کے اعتقاد میں ایک جن ہے جو مزاحمت کرتا ہے۔ (خزائن الادویہ، 9:7)

٦ - جھگڑا، ٹنٹا (شبد ساگر)۔

٧ - آنچ، مضرت۔

٨ - مینڈ، کھیت وغیرہ میں دو نالیوں کے بیچ کا ابھار۔

آل[3] کے مترادف

گٹھلی

آل[3] کے جملے اور مرکبات

آل بندی, آل جنجال

آل[3] english meaning

["Name of a tree from the root of which a red dye is prepared"]