آلاتی کے معنی
آلاتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + لا + تی }
تفصیلات
iعربی زبان میں اسم جامد |آلہ| کی عربی قواعد کے مطابق جمع |آلات| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |آلاتی| بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٤ء میں "زبان کا مطالعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["آلہ "," آلات "," آلاتی"]
اسم
صفت نسبتی ( مذکر )
آلاتی کے معنی
١ - آلات سے منسوب : وہ کام جس میں آلات کے ذریعے عمل کیا جائے، جیسے : آلاتی علم الاصوات۔
"آلاتی علم الاصوات کے ماہرین رکن یا سلیبل کے زیادہ قائل نہیں۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٥٢)