آنول کے معنی

آنول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آں + وَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |آم| سے ماخوذ |آنو| ہے جس کی مخیرہ صورت |آنول| ہے لیکن |آنول| زیادہ مستعمل ہے۔ یہ لفظ "اصول فن قبالت" میں ١٨٤٨ء کو مستعمل ملتا ہے۔, m["آنول نال","اوجھ کی جھلی","ماں کے پیٹ میں بچہ جس نالی سے سانس اور غذا حاصل کرتا ہے","وہ آلائش جو بچہ پیدا ہوتے وقت عورت کے پیٹ سے نکلتی ہے","وہ آلایش جو بچہ پیدا ہوتے وقت عورت کے پیٹ سے نکلتی ہے","وہ جھلی یا برقع جس میں بچہ لپٹا ہوا پیدا ہو","وہ جھلی یا بُرقع جس میں بچہ ماں کے پیٹ میں لپٹا ہوا ہوتا ہے","وہ ٹکیا جو بچّے کے پیدا ہونے کے وقت اس کے ساتھ لگی ہوتی ہے۔ جِسے کاٹ کر دفن کردیتے ہیں","وہ ٹکیا جو ٹنڈی یعنی نال کے آخر میں لگی ہوئی ہوتی ہے"]

آنْو آنْول

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : آنْوَلوں[آں + وَلوں (و مجہول)]

آنول کے معنی

١ - تلی سے مشابہ وہ ٹکیا جو پیدا ہوتے وقت بچے کی ٹنڈی یعنی نال کے آخر میں لگی ہوتی ہے۔

"حمل کے وقت پر جب بچہ رحم میں رہتا ہے تب ماں اور بچے کے بیچ میں آنول کی معرفت سے لہو کی آمد و رفت ہوتی ہے۔" (١٨٤٨ء، اصول فن قبالت، ٣٩)

٢ - وہ آلائش جو بچہ پیدا ہوتے وقت نکلتی ہے۔

"آنول صاف نہ نکلی اس کا ذرہ پیٹ میں رہا زہر اتر گیا۔" (١٩٢٠ء، گدڑی میں لعل، ١٢٣)

٣ - وہ جھلی جس میں بچہ لپٹا ہوتا ہے۔

"معلوم ہوا کہ آنول نکالنے کے لیے چوٹی کے بال منہ میں ڈال کر یہ ابکائیاں لوائی جا رہی ہیں۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٧:١٧)

آنول کے مترادف

جھلی

جھلی, جیر, نفاس, ٹُنڈی

آنول english meaning

After-birthsecundinesafterbirth ; secundiness ; uterine discharge with foetus on delivery

شاعری

  • مجال کیا جو مقابل ہو موجہ سیال
    گڑا ہے برق کے دامن میں اس کا آنول نال

محاورات

  • آنولے کا کھایا بعد میں مزا دیتا ہے
  • آنولے کا کھایا بڑے کا کہا پیچھے مزہ آیا
  • بڑے کے کہے کا اور آنولوں کے کھانے کا پیچھے سواد آتا ہے

Related Words of "آنول":