آنچل کے معنی

آنچل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آں + چَل }

تفصیلات

iیہ لفظ سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے، اور اردو میں اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوڑھنی کا پَلُّو","پستان ۔ چُوچی","دوپٹہ کا کنارہ","س (انچل) برج (انچر، انچرا، اچرا) عوام (اچلا)","شال یا اوڑھنی کا دامن","عورت کا سینہ یا چھاتی","مجازاً چوڑی گوٹ","کپڑے کا کنارہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : آنْچَلوں[آں + چَلوں (واؤ مجہول)]

آنچل کے معنی

١ - دوپٹے چادر وغیرہ کا کنارہ

"آنچل سینہ پر ڈال کر چلیں، پاؤں جھٹک جھٹک کر نہ چلیں،پردہ کی اوٹ سے بولیں، تصنع اور بناؤ کی بولی نہ بولیں۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٠٩:١)

٢ - گوشہ دامن، بالائی حصہ جسم کے کسی اور ملبوس کا کنارہ۔

 وہ چاندنی کا آنچل پھیلا ہوا زمیں پر فواروں کا اچھلنا پھولوں کی نگہت تر (١٩١٠ء، سرور جہاں آبادی، خمکدہ سرور، ٦٢)

آنچل کے مترادف

پلو, دامن

آنچر, آنچل, پستان, پلّا, پلّو, پلُو, پلہ, چوچی, چھاتی, دامن, دوپٹہ, دودھی, گھونگھٹ, کنارہ, کور

آنچل کے جملے اور مرکبات

آنچل پلو, آنچل دار, آنچل ڈلوائی

آنچل english meaning

The border or hem of a cloakveilshawlor mantleThe end or border of a cloth, veil, sheet, etc.

شاعری

  • شکستِ دل تک نہ بات پہنچی مگر ادا کہہ سکو تو کہنا
    کہ اب کے ساون دھنک سے آنچل کے رنگ سارے اُتر گئے ہیں
  • غمِ دل کے راستوں پر بڑی دیر یاد آئے
    تری بوئے لب کا آنچل ترے رنگِ رخ کے سائے
  • دمِ رخصت صبا ان نرگسی آنکھوں میں آنسو تھے
    نمود صبح کے آنچل میں دیکھی کہکشاں میں نے
  • کون آنچل میں سمیٹے گا میرے ریزوں کو
    میں یہی سوچ کے دھرتی پہ بھی بکھر نہ سکا
  • آنچل کی ہوا رکھنا، لَو اس کی بچا رکھنا
    یہ شمع جدھر ہوگی، پروانہ اُدھر ہوگا
  • بھرجائیں گے آنکھوں میں آنچل سے بندھے وہ بال
    یاد آئے گا جب گل پر شبنم کا بکھرجانا
  • ساری رات برسنے والی بارش کا میں آنچل ہوں
    دن میں کانٹوں پر پھیلا کو مجھ کو کھینچا جاتا ہے
  • سیاہ زلف پہ آنچل خفیف آبی ہے
    برہنہ پاہے تو ہر نقش پا گلابی ہے
  • تیری آنچل باد(؟)تھے ہے عیسوی دم جلوہ گر
    ووانچل منج ہات میں ہے جیوں کے موسیٰ کا عصا
  • شب دیجور اندھیرے میں ہے ظلمت کے نہاں
    لیلٰی محمل میں ہے دالے ہوئے منہ پر آنچل

محاورات

  • آنچل آجانا یا آنا
  • آنچل الٹ کے سر پر رکھنا
  • آنچل دابنا یا دبانا
  • آنچل سر پر ڈالنا
  • آنچل میں بات باندھ رکھنا
  • آنچل میں گرہ دینا
  • ایک چھونی کے آنچل میں نون۔ گھڑی گھڑی روٹھے مناوے کون
  • باؤ نہ بتاس تیرا آنچل کیونکر ڈولا۔ پوت نہ بھٹار تیرا ڈھینڈا کیونکر پھولا
  • بات آنچل میں ‌باندھنا
  • بات کو آنچل میں باندھنا

Related Words of "آنچل":