آنکھ مچولی کے معنی

آنکھ مچولی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آنْکھ (ن غنہ) + مِچَو (و لین) + لی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آنکھ| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |مچولی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦١ء میں واجد علی شاہ کے "کلیات اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(آنکھ + میچنا) پورب (آنکھ مندورا۔ آنکھ مندول) باہر والے آنکھ پکولا کہتے ہیں۔ بچوں کا ایک کھیل ہے جس میں ایک بچہ دائی بن کر بیٹھ جاتا ہے اور وہ ایک لڑکے کی آنکھیں بند کرلیتا ہے جب باقی سب لڑکے چھپ جاتے ہیں تو یہ دائی اس بچہ کی آنکھیں کھول دیتی ہے اور یہ ہر ایک کو چھوتا پھرتا ہے جس کو یہ پکڑ لیتا ہے وہ چور بن جاتا ہے اور پھر اس کی آنکھیں بند کی جاتی ہیں اگر سب بچے باری باری سے آکر دائی کو چھولیں اور چور کے ہاتھ کوئی بچہ نہ آئے تو وہی چور رہتا ہے جب یہ چور پکڑنے کو جاتا ہے تو ہر ایک بچہ اپنے اپنے داؤ گھات سے آتا جاتا اور دائی کو یہ کہہ کر چھوتا جاتا ہے کہ دائی دائی ترے ساتوں بھائی۔ اگر سات دفعہ ایک ہی بچہ چور بنا رہے اور کوئی اس کے ہاتھ نہ آئے تو اس کی ٹانگ باندھی جاتی ہے اور وہ ایک کنڈل میں بڑھیا بنا کر ایک لکڑی ہاتھ میں دے کر بٹھایا جاتا ہے۔ یہ بڑھیا پانی بھرنے جاتی ہے۔ لڑکے اس کے گھر میں تھوک دیتے ہیں ۔ یہ ان کو لکڑی سے مارتی ہے۔ وہ ہاتھ نہیں آتے اگر اس حالت میں بھی اپنے کنڈل کے اندر یہ بڑھیا کسی کو چھولے تو وہ چور بن جائے اور یہ اس عذاب سے بچ جائے اس کے بعد پھر نئے سرے سے کھیل شروع ہوتا ہے۔ اسے لڑکے لڑکیاں سب کھیلتے ہیں۔ فارس میں بھی یہ کھیل اسی طرح کھیلا جاتا ہے صرف نام کا فرق ہے۔ یہاں آنکھ مچولی یا آنکھ مچول کہتے ہیں وہاں سرمامک و چشم بندک کہتے ہیں","دھائی دھکہ","لڑکوں کا ایک کھیل","لکن سیٹی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

آنکھ مچولی کے معنی

١ - بچوں کا ایک کھیل (جس میں ایک بچے کی آنکھیں بند کر کے یا بند کروا کے سب بچے چھپ جاتے ہیں۔ پھر وہ آنکھیں کھول کے ساتھیوں کو ڈھونڈتا پھرتا ہے اور جسے پا کر چھو لیتا ہے وہ اس کی جگہ چور بن جاتا ہے)۔

"مصنف اور تبصرہ نگار کے درمیاں آنکھ مچولی شروع ہوئی۔" (مقالات ماجد، ١٩٤٤ء، ٣٠٤)

آنکھ مچولی english meaning

blind man|s buffbe peep ; blindman|s buff ; hide and seekbe-peepbe-peep ; blindman|s buff; hide-and-seekblindman|s buffhaid-and-seektag

شاعری

  • دن رات انھیں آنکھ مچولی ہی سے ہے شوق
    مضمون کمر کے یہ نشے طور نکالے

محاورات

  • آنکھ مچولی کھیلنا