آونگ کے معنی

آونگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + وَنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم جامد ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء میں مطلع العلوم (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( واحد )

آونگ کے معنی

١ - وہ رسی جو صحن وغیرہ میں باندھتے اور اس پر عموماً کپڑے لٹکا کر سکھاتے ہیں، الگنی۔

"آونگ واؤ مفتوح سے ایک رسی ہوتی ہے جس پر کپڑا ڈال دیتے ہیں اور ہندی میں اس کو الگنی کہتے ہیں۔" (١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ١٩١)

٢ - [ طب ] زخمی ہاتھ کو سہارا دینے کے لیے گلے میں لٹکی ہوئی پٹی۔

"پیش بازو کو ایک آونگ میں لٹکا کر سہارا دیا جاتا ہے۔" (١٩٤١ء، جبیریات، ٢٧:٢)

آونگ کے مترادف

رسی, ڈوری

Related Words of "آونگ":