آٹھ کے معنی

آٹھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آٹھ }

تفصیلات

iسنسکرت میں |اشٹ| ہے اور فارسی میں |ہشت| مستعمل ہے۔ قرین قیاس یہ ہے کہ اردو میں سنسکرت سے داخل ہوا اور |آٹھ| مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩٢ء میں "ولایت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چار کا دُونا","چوسر کے کھیل میں جب پاسے اس طرح پر پڑیں کہ ایک پاسے پر پانچ دائرے ایک پر دو اور ایک پر ایک ہو","چوسر کے کھیل میں جب پاسے اس طرح پر پڑیں کہ ایک پاسے پر پانچ دائرے ایک پر دو اور ایک پر ایک ہو(س اشٹ)","سات اور ایک سے","سولہ کا آدھا","سولہ کوڑیوں کے کھیل میں جب4 یا 8 یا12 یا16 کوڑیاں چت گریں"]

اسم

صفت عددی ( مذکر )

آٹھ کے معنی

١ - سات اور ایک، نو سے ایک کم، (ہندسوں میں) 8۔

"ان آٹھ خصوصیتوں سے اس کی ہستی کا تار و پود بنا ہے۔" (١٩٦٥ء، مقام غالب، ١٤٦)

٢ - [ کھیل ] سولہ کوڑیوں کے کھیل میں جب 4 یا 8 یا 12 یا 16 کوڑیاں چت گریں، چوسر کے کھیل میں جب پاسے اس طرح پر پڑیں کہ ایک پاسے پر 5 دائرے ہوں ایک پر 2 اور ایک پر ایک۔ (بازاری زبان و اصطلاحات پیشہ وران، 46)

آٹھ کے جملے اور مرکبات

آٹھ اٹھارہ, آٹھ آٹھ آنسو, آٹھ درا, آٹھ صدی, آٹھ پہر

آٹھ english meaning

eightconfuseddisorderedEightscattered

شاعری

  • اب کیا کریں نہ صبر ہے دل کو نہ جی میں تاب
    کل اس گلی میں آٹھ پہر غش پڑے رہے
  • آبرو کا مجھے رہتا ہے خیال آٹھ پہر
    مجرے میں جانے کو ہوں اب نہیں فرصت دم بھر
  • شبنم نے کل کو ہنستے جو دیکھا چمن میں رات
    آٹھ آٹھ آنسووں ست روتئ تھی
  • شبنم نے کل کو ہنستے جو دیکھا چمن میں رات
    آٹھ آٹھ آنسووں سے رولایا علی الصباح
  • اے کیف بالائے ہو کسے گھر میں تم اپنے
    دروازہ جو رہتا ہے اب آٹھ آٹھ پہر بند
  • کیا نقش کہ خاطر سے ہوئے محو مگر ایک
    ہے نقش ترا آٹھ پہر منتقش دل
  • کو کے ہنسنے کا تصور ہے شب و روز کہ یوں
    گدگدی دل میں کوئی آٹھ پہر کرتا ہے
  • اشک پیتا ہوں تو کھاتا ہوں میں غم آٹھ پہر
    اور اوقات بسر ہونے کی صورت کیا ہے
  • آٹھ پہر سولی ہے دل کو یاد سروقامت میں
    ہے اک نقطے کی کمی وبیشی قامت اور قیامت میں
  • رونا روز شمار کا مجھ کو آٹھ پہر اب رہتا ہے
    یعنی میری گناہوں کو کچھ حصر و حد و حساب نہیں

محاورات

  • آٹھ (یا آٹھوں) پہر سولی پر رہنا
  • آٹھ (یا آٹھوں) گانٹھ کمیت (یا کمید)
  • آٹھ آٹھ آنسو رلانا
  • آٹھ آٹھ آنسو رونا
  • آٹھ آٹھ آنسوؤں رلانا
  • آٹھ آٹھ پہر(پا) جامے(کپڑوں) سے باہر رہنا
  • آٹھ اٹھارہ تین تیرہ
  • آٹھ اٹھارہ کرنا
  • آٹھ اٹھارہ ہونا
  • آٹھ بار نو تہوار

Related Words of "آٹھ":