آپس کے معنی
آپس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + پَس }
تفصیلات
iسنسکرت کے لفظ |آپ| کے ساتھ سنسکرت کے قاعدہ کے تحت |اس| بطور لاحقۂ کیفیت لگا اور |آپس| بن گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھائی چارا","ربط ضبط","رسم و راہ","رشتہ داری","قرابت داری","میل جول","یک دگر","یک دیگر"]
آپ آپَس
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
آپس کے معنی
ہے یاد وہ رات دن کی صحبت آپس کی وہ الفت و محبت (١٨٥١ء، مومن، ک، ٢٩٨)
شادی آپس میں تھی ہمیں مطلوب ہو چکے وہ تو جا بجا منسوب (١٨٨٠ء، قلق (امیر اللغات، ٤٩:١))
تفسیر لن ترانی واعظ نہ کر بیاں تو چرچا نہیں ہے لازم آپس کی گفتگو کا (١٨٦٠ء، کیف، آئینہ ناظرین، ١١)
آپس کے جملے اور مرکبات
آپس داری, آپس کا, آپس میں
آپس english meaning
selveseach otherone another(n.f) a fraternitya fraternitykinmutualitymutuality (used only as)self
شاعری
- لکھنا کہنا ترک ہوا تھا آپس میں تو مدت سے
اب جو قرار کیا ہے دل سے خط بھی گیا پیغام گیا - طریق خوب ہے آپس میں آشنائی کا
نہ پیش آوے اگر مرحلہ جدائی کا - نہ میں اُس کا‘ نہ وہ میرا رہے گا
مگر آپس میں اک رشتہ رہے گا - حاصل ہوا نہ خاک بھی آپس کی نزاع سے
دل سے غبار کافر و دیندار لے چلے - خدا جانے کہ کس دن کی تھی آپس میں شناسائی
لپٹ کر رورہے ہیں آبلے خارِ بیاباں سے - شمع رو دیتی ہے‘ جل جاتے ہیں سب پروانے
مل کے آپس میں کوئی بات اہم کہتے ہیں - آپس کی ایک بات تھی، دونوں کے درمیاں
اے اہلِ شہر آپ کا یہ مسئلہ نہ تھا! - آپس کی کسی بات کا ملتا ہی نہیں وقت
ہر بار یہ کہتے ہیں کہ ’’بیٹھیں گے کسی دن!‘‘ - شادی آپس میں تھی ہمیں مطلوب
ہوچکے وہ تو جابجا منسوب - آپس دکھ نا دیجو کوئی
جی کچھ لوریا ہوئی سوئی
محاورات
- آپس میں چاؤں چاؤں ہونا
- آپس میں نگاہیں لڑنا
- بہنیں بہنیں آپس میں لڑیں لوگوں نے جانا بیر پڑے