آڑھت[1] کے معنی

آڑھت[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ڑَھت }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |آورڑ| سے ماخوذ |آڑھ| کے ساتھ |ت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |آڑھت| بنا۔ اردو زبان میں سب سے پہلے ١٨٦١ء میں "کلیات اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

["آورڑ "," آڑھ "," آڑَھت"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آڑَھتیں[آ + ڑَھتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آڑَھتوں[آ + ڑَھتوں (واؤ مجہول)]

آڑھت[1] کے معنی

١ - آڑ یا پناہ، پناہ گاہ۔

 ڈھونڈتی پھرتی تھی گلشن میں بھی آڑھت ہر دم کیسی بے چین ہوا کرتی تھی عاشق سے نظر (١٨٦١ء، کلیات اختر، واجد علی شاہ، ٩٥٤)