آگاہ کے معنی

آگاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + گاہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر |آگاہیدن| سے اسم صفت ماخوذ ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ہے۔, m["(عو) خبر","از (آگاہیدن) عوام (اگّا۔ بلا مد)","اطلاع دینا","باخبر کرنا","جاننے والا","خبر رساں","مگر اس کا تلفظ اگاہ کرتی ہیں","واقف ہونا"]

آگاہیدن آگاہ

اسم

صفت ذاتی

آگاہ کے معنی

١ - کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلّع، عارف۔

 قدرت کے قوانین سے جو ہیں اگاہ کہتے ہیں کہ تبدیلی کو ان میں نہیں راہ (١٩٥٥ء، رباعیات امجد، ٦:٣)

٢ - کسی علم فن یا مسئلہ خاص کا جاننے والا، عالم، کارواں۔

"اس نے کہا کہ میری بیٹی جادو کے فن سے آگاہ ہے۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ سرشار، ٣٥:١)

آگاہ کے جملے اور مرکبات

آگاہ دل

آگاہ english meaning

Informed or apprized (of)acquainted (with); knowinginformedintelligentversedconversantacquainted withappraised ofawareinformed acquainted withwarned

شاعری

  • ہے ماسوا کیا؟ جو میر کہیئے
    آگاہ سارے اس سے ہیں آگاہ
  • حلاوت سے اپنی جو آگاہ ہو تو
    چپک جائیں باہم دے لعل شکر بار
  • دن تھے کہ ہمیں شہر بدن تک کی خبر تھی
    اور اب نہیں آگاہ تری خیر خبر سے
  • ہو اہے سوز اہل بیت پر کیا کچھ نہ دم مارا
    خدا بن کون ہے آگاہ آداب محمد کا
  • آئینہ کو لک بھر کے نظر دیکھیو بھائی
    وہ تجھ کو مری جان سے آگاہ کرے گا
  • ساتھ کچھ آزمودہ کارکریں
    قاوہ آگاہ کارزار کریں
  • چیز و ناچیز کا آگاہ کو رہتا ہے لحاظ
    سارے عالم میں حقیقت تو وہی ساری ہے
  • اس سے واقف وہ نہ تھی آس سے یہ آگاہ نہ تھی
    آمد و رفت نہ تھی ، رسم نہ تھی راہ نہ تھی
  • ہے شرط کہ آگاہ نہ ہوں مردمک چشم
    گردل کو چرانا ہے تو آنکھوں میں چراے
  • اس طرف جاتے ہیں جس راہ سے آگاہ نہیں
    کوئی بھی ساتھ ہمارے بجز اللہ نہیں

محاورات

  • آگاہ بھاری ہونا
  • آگاہ کر دینا یا کرنا
  • حال سے آگاہ ہونا
  • راز ‌سے ‌آگاہ ‌ہونا
  • فقروں سے آگاہ ہونا

Related Words of "آگاہ":