آہی کے معنی
آہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + ہی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ کلمہ تاسّف |آہ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |آہی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٩٥ء میں "دیوان راسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["آہ "," آہی"]
اسم
صفت نسبتی
آہی کے معنی
١ - آہ سے منسوب یا متعلق : آہ کرنے والا، آہ سے مشابہ، آہ نما۔
"نبض ممکن ہے سست ہو اور اکثر اوقات یہ بے قاعدہ ہوتی ہے، تنفسات، سست آہی اور بے قاعدہ ہوتے ہیں۔" رجوع کریں: (١٩٤٨ء، عمل طب، ٢٩٩:١)
آہی کے مترادف
مغموم