ابلق ایام کے معنی

ابلق ایام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَب + لَقے + اَیْ + یام }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ |اَبْلَق| کے ساتھ عربی زبان سے اسم ظرف زماں |یوم| کی جمع لگائی گئی ہے۔, m["(مجازاً) دن اور رات، جوکہ سیاہی، سپیدی اور تیز روی میں چت کبرے گھوڑے سے مشابہ ہیں","رات اور دن","سفید و سیاہ","گردشِ لیل و نہار","لیل و نہار"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ابلق ایام کے معنی

١ - [ مجازا ] دن اور رات، جوکہ سیاہی، سپیدی اور تیزی روی میں چتکبرے گھوڑے سے مشابہ ہیں۔

"قسمت کا تھان آج کل ابلق ایام کے کاوے کی بدولت گردش میں ہے۔"

ابلق ایام english meaning

motley timenights and daysnights and days ; motley time

شاعری

  • جلتا نہیں ہے ابلق ایام ایک چال
    کتنا یہ بد رکاب بنا اور بگڑ گیا
  • ہجر مےں ابلق ایام بھی کاوش میں رہا
    بارہا میری سواری میں یہ گھوڑا الٹا
  • آفاق دنگ ابلق ایام لنگ تھا
    آواز سن کے دلدل محشر خرام کی
  • ان روزوں دہر کیا مجھے دیتا ہے ٹھوکریں
    مٹتا ہے میرا ابلق ایام آج کل