ابلق چشم

{ اَب + لَقے + چَشْم }

تفصیلات

iمرکب اضافی ہے |اَبْلَق| کے ساتھ فارسی زبان کے لفظ |چشم| کو ملایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ابلق چشم کے معنی

١ - آنکھ جو سیاہی، سفیدی نیز گردش کی خصوصیات میں چتکبرے گھوڑے سے مشابہ ہے، آنکھ۔

 ابلق چشم صنم کس ناز سے گردش میں ہے خوب کاوے ہوتے ہیں رہوار آنکھیں ہو گئیں (١٨٥٣ء، دیوان وزیر، دفتر فصاحت، ٣٦)