ابھار کے معنی
ابھار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُبھار }
تفصیلات
iپراکرت میں |اُبھَّر، اور سنسکرت میں |ادھبھِر| اس لفظ کے مترادف استعمال ہوتے ہیں۔ دونوں میں سے کسی بھی ایک زبان سے اردو میں آیا ہو سکتا ہے۔ اردو میں ١٨٠٣ء کو "رانی کیتکی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُبھارنا کا","اُبھارنا کی","اٹھان یا اونچا پن جو کسی چیز کے پھولنے یا ابھرنے سے ظاہر ہو","اُٹھایا ہوا","پستان نئے اُٹھے ہوئے (س اُو۔ اُوپر۔ دھیر۔ اُٹھانا)","جسے لے جائیں","سطح کا ابھرا ہوا حصہ","محدب سطح کی بیرونی سمت کا نمایاں حصہ","نمو یا شباب کا زور","کم وزن"]
اسم
اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اُبھار[اُبھار]
- جمع غیر ندائی : اُبھاروں[اُبھا + روں (و مجہول)]
ابھار کے معنی
"گڑھے بھر دیے جاتے ہیں اور ابھار کاٹ دیے جاتے ہیں"۔ (١٩٤٤ء، مٹی کا کام، ٨٩)
قابل دید ہے اشجار کا انداز بہار عشق پیچے کا وہی پیچ اور وہ غنچوں کا ابھار (١٩٣٦ء، مراثی محب، ٩٢)
"بڑھنے کے لیے اپنے دل میں کوئی ابھار نہیں پاتا تھا"۔ (١٩٥٩ء، پردیسی کے خطوط، ١٠١)
"تہذیب یافتہ ہونے کے معنی ہیں ان قوتوں کی ترتیب اور ابھار"۔ (١٩٣٢ء، روح تہذیب، ٤٦)
چھپتا نہیں چھپانے سے عالم ابھار کا آنچل کی تہہ سے دیکھ نمودار کیا ہوا (١٩٣٢ء، ریاض رضواں، ٤٨)
ابھار کے مترادف
پھوڑا
آماس, افزائش, امنگ, اُونچائی, اٹھان, اُٹھان, بالیدگی, بلندی, بڑھوتری, پستان, چھاتی, سوجن, سینہ, فراز, فروغ, موج, نمو, ورم, ولولہ, ہلکا
ابھار english meaning
Risingswelling; plumpness; prominence; developing; acquiring fullness; rising or development of the breast (in girls)act of stirringancestorsbuddingdescriptiondiscourseexcitementforefathersLightof little weightpedigreepersuasionplumpnessprominencequestionsayingspeechsubjectionSwellingtalkto be accused forto be put to shameto go the length of abusing one|s fatherword
شاعری
- کیا تاب ہے جو دیکے ذرا سر ابھار کے
آنکھوں میں چربی چھائی ہے شمع مزار کے - حیرت کی جا نہیں ہے جو وہ خود فروش ہے
جو بن کا ہے ابھار جوانی کا جوش ہے - ابھار سینے پہ اس کے کچوں کا ہے بارے
نہ شاہ حسن کے ہے خیمہ گاہ کی گٹھری - وہ پیارا سینہ ابھار پر ہے وہ گوری رنگت نکھار پر ہے
وہ گل سا چہرہ بہار پر ہے غضب کا جوبن ہے اک حسیں پر - چھاتی ابھار کر جو کیا اک سناں کا وار
نیزہ تھا ایک دم میں شقی کے جگر کے پار
محاورات
- ابھار پر آنا
- ابھار پر ہونا
- ابھاروں میں آنا
- پیچھابھاری ہونا
- سورج نے بھان ابھاری رین گھر کو سدھاری
- سینہ ابھار کر چلنا