اتار چڑھاؤ کے معنی

اتار چڑھاؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُتار + چَڑھا + او (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے دو متضاد افعال |اُتَرْنا| اور |چَڑْھنا| سے اسم کیفیت ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اونچ نیچ","بُخار غُصّہ یا نشے کا اُترنا چڑھنا","بلندی و پستی","بھاؤ کی کمی زیادتی","بھلائی برائی","راستے کا نشیب و فراز","سمندر کا مدو جزر","قسمت کا نشیب و فراز","نیچا اُونچا","نیک و بد"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اتار چڑھاؤ کے معنی

١ - اترنا چڑھنا سے اسم کیفیت۔

"پہاڑ کا اتار چڑھاؤ سخت پیش آیا۔" رجوع کریں:اُتَرْنا چَڑھْنا (١٩٤٤ء، سوانح عمری و سفرنامہ حیدر، ٢٣٠)

٢ - صدقے کرنے یا وارنے کا عمل۔

"چراغ گھی کے روشن کیے اور مورت پر سے اتار چڑھاؤ کرنے لگے۔" (١٩١١ء، ظہیر، داستان غدر، ٢١٧)

٣ - [ استعارۃ ] مد و جزر، جوار بھاٹا۔

"لیاقت ایک دریا ہے اور پھر ان کی لیاقت ایک بحر زخار تھا، جو ہر وقت متحرک اور متموج تھا، جس کا اتار چڑھاؤ دیدنی شنید۔" (١٩١٧ء، التماس، مجموعۂ نظم بے نظیر، ٣)

٤ - بلندی و پستی، نشیب و فراز، ناہموار سطح۔

اتار چڑھاؤ کا ہموار کرنا - سکھایا۔" (١٨٨٠ء، نیرنگ خیال، ٢٨:١)

٥ - کمی بیشی، زیادتی اور کمی۔

"جان ایسا فلسفی نہیں کہ رات دن تھرمامیٹر ہاتھ میں لیے محبت کا اتار چڑھاؤ دیکھتا رہے۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٤٨)

٦ - ارزانی و گرانی، بھاؤ کا گھٹنا بڑھنا۔

 بتاؤں کیا تمھیں بازار کا اتار چڑھاؤ بنا رہے گا یہی بھاؤ دن ڈھلے کیونکر (١٩٥٧ء، یاس، گنجینہ، ٤٢)

٧ - عروج و زوال؛ انقلاب۔

"اسی اتار چڑھاؤ کی تصویر |مدرسۂ دروس فطرۃ| کے عنوان سے ریاست میں چھپی ہے۔" (١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٦:٢٩:١٣)

٨ - حکمت عملی، پالیسی، جوڑ توڑ۔

"جو کچھ تو اپنی عقل سلیم سے جنگ کے اتار چڑھاؤ بیان کرے گا، ہمارا فرض ہے کہ ہم بہت غور سے سنیں۔" (١٨٩٢ء، عمر و عیار کی سوانح عمری، ٤٢٣)

٩ - پالیسی، چالبازی۔

"ہم سے اتار چڑھاؤ کی باتیں نہ کیا کرو۔" (١٨٩٢ء، امیراللغات، ٤٣:٢)

١٠ - بحث و تمحیص، رد و کد۔

"آخر آدھ گھنٹے کے اتار چڑھاؤ، صحت و تکرار کے بعد وہ چالیس روپے کے تاریخی نوٹ نذر ہو گئے۔" (١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ٢١)

١١ - رد و بدل، تغیر و تبدل؛ پالیسی، حکمت عملی۔ (نوراللغات، 252:1)

"ایسے اتار چڑھاؤ بتاؤں گی کہ عقل چکر میں آ جائے۔" (١٩٤٠ء، حکایات رومی، ٢٦:٢)

١٢ - فریب، چال۔

"اسی طرح سات سروں کے اتار چڑھاؤ سے سولہ سر قائم کئے گئے۔" (١٩٣٠ء، گلشن، ترنم، ١٥)

١٣ - [ موسیقی ] سر کے مدھم اور اونچے ہونے کی کیفیت، زیر و بم۔

"ہاتھ تیار ہونا درکنار اس کو تو ابھی ستار کا اتار چڑھاؤ بھی نہیں آیا۔" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٢٥٢:١)

١٤ - کمان یا ستار وغیرہ کو حسب منشا کسنا اور ڈھیلا کرنا۔

١٥ - [ ٹھگی ] چوری کے قبل ہر طرح کی ہوشیاری اور دیکھ بھال۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 166:8)

اتار چڑھاؤ english meaning

descent and ascentundulation (of land)ups and downs (of a road or of fortune); decrease and increaserise and fallfluctuation (of prices)ebb and flow (of a tide); alteration of hope and fearor of loss and gainascent and discentebb and flowfluctuationIncrease and decreaseloss and gainplotUps and Downsups and downs ; vicissitudes (of life)