احاطہ کے معنی
احاطہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِحا + طَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال المعتل اجوف واوی سے مصدر |اِحَاطَت| بنتا ہے۔ جس کو |تائے مربوطہ| کے ساتھ بھی لکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح |تائے مربوطہ اردو میں |ہ| میں تبدیل ہو گئی۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باڑا، جیسے: احاطہ کالے صاحب (دہلی)","تعمیر کے اطراف کھلی ہوئی جگہ جو اس عمارت کا جزو سمجھی جاتی ہے","چار دیواری سے گھری ہُوئی جگہ","چار دیواری سے گھری ہوئی جگہ (میدان یا مکان وغیرہ) محصور رقبہ","چار طرف حد بندی کے لیے کھنچا ہوا حصار، چار دیواری، باڑھ، خط یا نشان جس سے کوئی جگہ یا شے محدود ہو (اصلی یا مجازی)","دائرۂ عمل و اختیار","دسترس کی حد (اصلی یا مجازی)","صحن خانہ","محدود علاقہ (اصلی یا مجازی)","میدان کار"]
حوط اِحاطَہ
اسم
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : اِحاطِے[اِحا + طے]
- جمع : اِحاطے[اِحا + طے]
- جمع غیر ندائی : اِحاطوں[اِحا + طوں (و مجہول)]
احاطہ کے معنی
"ان میں سے کچھ بھیڑیں احاطے (باڑھ) سے نکل کر فرانس اور سوئٹزر لینڈ میں جاے پناہ تلاش کر رہی تھیں۔" (١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید، ٢٧٨)
"آیندہ احاطہ عدالت میں نہ آنے پائے۔" (١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٩، ٤٦:٢٣)
"امیر احمد محمد جان کو ٹامس صاحب کے احاطے سے بلوائے لیتا ہوں۔" (١٩٤٠ء، آغا شاعر، ارمان، ١٣٠)
"کچہری کے احاطے میں داخل ہوئے تھے کہ سنا ایک چپراسی آواز دے رہا ہے۔" (١٩١٠ء، دیباچہ مکاتیب امیر، ١٥)
"ورزش اور نیند بھی ضروری ہیں جن کا ذکر اس کتاب کے احاطے سے باہر ہے۔" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ٧)
"نہایت تعجب ہوا کہ احاطہ مدراس میں ایسی صاف اور فصیح اردو۔" (١٩٠٨ء، مکاتیب حالی، ٩٣)
"میں نے علوم عربیہ میں ان سے بڑھ کر کسی کو صاحب رسوخ و احاطہ نہیں پایا۔"
"مبتلا کے پرانے یار دوستوں کو اس پر احاطہ کرنے کا موقع نہ ملا۔" (١٨٨٥ء، فسانہ مبتلا، ١٣٢)
"|جب کہ عشق و محبت میں اس قدر احاطہ اور جامعیت ہے . تو کیا ضرور ہے . کہ عشق کو . محدود کر دیا جائے۔" (١٨٩٣ء، مقدمہ حالی، ١٢٣)
احاطہ کے مترادف
احصار, حرم, حصار, حلقہ, دائرہ, محاصرہ
آنگن, بستی, پریزیڈنسی, پھیلاؤ, جامعیت, حصار, حصر, حَوَطَہ, خطہ, سمائی, صحن, صوبہ, علاقہ, عملداری, گھیر, گھیرا, گھیرنا, محلہ, وسعت
احاطہ english meaning
Surroundingenclosing; enclosed space; enclosure; premises; precincts; division of territoryprovince; boundarylimit; compassAn enclosureboundarybrightbrilliantlustrousprecinctspremisessurrounding