احرام کے معنی

احرام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِح (کسرہ ا مجہول) + رام }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٦٢٨ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(فقہ) عازمین حج یا عمرہ کا (فقہ میں بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق) نیت کر کے بن سلا کپڑا پہن لینے اور خوشبو وغیرہ ترک کردینے کا عمل","(کسی جگہ جانے کا) قصد","بڑی چادر (بیشتر گیروا رنگ کی) جو صوفی اور فقرا وغیرہ نصف تہمد کے طور پر باندھتے اور نصف اوپر کے حصۂ جسم پر لپیٹتے ہیں (عموماً وارثی)","حاجیوں کے پہننے کا بن سلا کپڑا","حج یا طواف کعبہ ادا کرنے کا پہلا رکن","محرّم کے ایام میں جماع کو حرام سمجھنا","مقررہ مقامات سے خانہ کعبہ تک بعض جائز باتوں کا اپنے اُوپر حرام کرنا","مکّہ کے حج کا عرصہ","نیّت یا قصد سفر (حَرَمَ۔ روکنا کسی چیز کو)","وُہ اَن سلے کپڑے جو حج سے پہلے ایک خاص جگہ سے پہن لئے جاتے ہیں"]

حرم حرم اِحْرام

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اِحْراموں[اِح + را + موں (و مجہول)]

احرام کے معنی

١ - [ فقہ ] عازمین حج یا عمرہ کا (فقہ میں بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق) نیت کر کے بن سلا کپڑا پہن لینے اور خوشبو وغیرہ ترک کر دینے کا عمل (حج یا طواف کعبہ ادا کرنے کا پہلا رکن)۔

"آپ اس شخص کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں جس نے کپڑے میں خوشبو مل لینے کے بعد احرام کی نیت کی۔" (١٩٢٢ء، سیرۃ النبی، ٣٠٧:٣)

٢ - حاجیوں کے پہننے کا بن سلا کپڑا۔

"جب کعبے کا حج کر کے آتے تھے تو احرام یہیں اتارتے تھے۔" (١٩١٢ء، سیرۃ النبی، ١١٥:١)

٣ - بڑی چادر(بیشتر گیروا رنگ کی) جو صوفی اور فقراء وغیرہ نصف تہمد کے طور پر باندھتے اور نصف اوپر کے حصہ جسم پر لپیٹتے ہیں (عموماً وارثی)۔

"وہ علانیہ طوائفوں کو مرید کرتے، ان کے احرام قبول کرتے اور پہنتے تھے" (١٩١٥ء، الوارث، ٦٨)

٤ - (کسی جگہ جانے کا) قصد، نیت۔

 وطن میں وقفہ یہ ہے کہ کوئی دم تھا کہ احرام سفر سوے عدم تھا (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٤١٣)

احرام کے جملے اور مرکبات

احرام پوش

احرام english meaning

|the act of entering upon a thingor stateor timethat caused what was before allowable or lawfulto be forbidden or unlawful|; refraining from venereal intercourse during the month of Muharram; determination or resolution to enter upon the performance of the hajj or pilgrimage to Mecca; the period of pilgrimage at Mecca; the garment worn by pilgrims on entering Meccaconsisting of two wrappers without seamact of interdicitionAct of interdictiondeterminationinterdiciting oneself all worldly enjoyments during the month of Moharraminterdicting oneself all worldly enjoyments during the month of Moharram.

شاعری

  • باندھ کر احرام پی زمزم پہ مے
    اللہ اللہ پاک دامانی مری
  • زمزم ہی پہ چھوڑو مجھے کیا طرف حرم سے
    آلودہ بہ مے جامہ احرام بہت ہے
  • باندیا احرام کہ تیرا کروں گا جیوں سوں طواف
    لعل رنگ انجھو ہمن کوں نہیں ہوتا ناصر
  • ہم رہن بادہ جامہ احرام کر چکے
    مستی کی دیر میں قسم اقسام کر چکے
  • دشمن دین وہ سالک ہے کہ جس نے قائم
    جرعہ مے کے عوض جامہ احرام دیا
  • جامہ احرام زاہد پر نہ جا
    تھا حرم میں لیک نا محرم رہا

Related Words of "احرام":