ادب گاہ کے معنی

ادب گاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَدَب + گاہ }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |اَدَب| کے ساتھ |گاہ| فارسی سے بطور لاحقۂ ظرفیت لگایا گیا ہے۔ اصل میں |گاہ ادب| ہے۔ صنعت تقلیب استعمال کی گئی ہے۔, m["تعلیم و تربیت کی جگہ","جہاں کسی کو سزا و تنبیہ کے لیے رکھا جائے"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر، مؤنث - واحد )

ادب گاہ کے معنی

١ - تعلیم و تربیت کی جگہ، مدرسہ۔

"یہ مقام تمام یورپ اور تمام اسلامی و عیسائی دنیا کا ادب گاہ ہے۔" (١٩١١ء، روزنامۂ سفر، حسن نظامی، ١٢٧)

٢ - جہاں کسی کو سزا اور تنبیہ کے لیے رکھا جائے۔

 دل اور دھڑکتا ہے ادب گاہ قفس میں شاید یہ زباں تشنۂ فریاد رہے گی (١٩٥٧ء، یگانہ، گنجینہ، ٨١)

ادب گاہ english meaning

AcademySchool