ادنی کے معنی

ادنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَد + نا (ی بشکل الف) }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

["دنو "," اَدْنٰی"]

اسم

صفت ذاتی

ادنی کے معنی

١ - قریب، قریب تر، نزدیک تر، اقصٰی کی ضد۔

"مشرق ادنٰی و اقصٰی میں صرف اسی ہی کی سیادت قائم ہو جائے۔" (١٩١٨ء، مسئلہ شرقیہ، ١٠٥)

٢ - کم رتبہ، کم حیثیت، چھوٹے درجے کا، نیچ گھٹیا، اعلٰی کی ضد۔

"ادنٰی اعلٰی سب ان کی عزت کرتے تھے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١٣)

٣ - تھوڑا، معمولی سا، خفیف سا، چھوٹا سا۔

 یہ ادنٰی تصرف ہے پیر مغاں کا کہ پیری میں ہمت جواں ہو رہی ہے (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٢٩)

٤ - نچلے حصّے سے تعلق رکھنے والا، نیچے کا۔

"ان کی روح کا اعلٰی نصف، خدمت . سے بنا ہوا تھا اور ادنٰی نصف خودغرضی . سے۔" (١٩٣٥ء، گؤدان، ٤٧١)

ادنی کے مترادف

رکیک, خاک سار, محقر

ادنی english meaning

["low; lower; lowest; lowly","humble; inferior; mean","base","ignoble","contemptible; insignificant","unimportant","petty","trifling","trivial; small","little","slight"]

Related Words of "ادنی":