ادھر ادھر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word idhar-udhar meanings and details

ادھر ادھر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِدَھر + اُدَھر }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |ادھر| کے ساتھ اس کا متضاد لفظ |ادھر| استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آس پاس","آمنے سامنے","ایسی ویسی جگہ","دائیں بائیں","دونوں طرف","شروع سے اخیر تک","غیر محفوظ مقام پر","کسی جگہ","ہر چہار طرف","ہر طرف"]

اسم

اسم ظرف مکاں

ادھر ادھر کے معنی

١ - دونوں طرف، جانبین، دائیں بائیں، آمنے سامنے۔

"ادھر ادھر تلنگے، وردیاں ڈانٹے سنگینیں چڑھاش ڈٹے کھڑے ہیں۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٠٩:٢)

٢ - ہر چہار طرف، ہر طرف، آس پاس، اردگرد۔

 آثار سوگ کے نظر آئے ادھر ادھر ماتم میں تین بار بجا موت کا گجر (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٨٢)

٣ - مختلف غیر معین مقامات میں، یہاں وہاں، جگہ جگہ۔

"وہاں تو عورتیں بے پردہ کھلے بندوں ادھر ادھر پھرتی رہتی ہیں۔"

٤ - کسی نامعلوم مقام پر، کہیں، کسی جگہ۔

"ایک آدمی اپنا مال ادھر ادھر چھپا کر اسقل بیوس کے پاس آیا۔" (١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ٣٢)

ادھر ادھر or idhar-udhar english Translation

aroundhere and thereright and leftUp and down

شاعری

  • چاروں طرف جو لائے پرے تھے لہو میں تو
    حسرت سے آنکھیں پھاڑ کے دیکھا ادھر ادھر
  • کیونکر کروں میں بات چپ و راست یار کے
    رہتے ہیں ساتھ ساتھ نگہباں ادھر ادھر
  • ڈر ڈر کے دیکھتے تھے سیہ رو ادھر ادھر
    دب دب کے بھاگے جاتے تھے بدخو ادھر ادھر

محاورات

  • ادھر ادھر پاؤں پڑنا
  • ادھر ادھر پاؤں نہ پڑنے دینا
  • ادھر ادھر پھرنا
  • ادھر ادھر دیکھنا
  • ادھر ادھر سے لینا
  • ادھر ادھر میں رہنا
  • ادھر ادھر ڈال دینا
  • ادھر ادھر کا
  • ادھر ادھر کردینا
  • ادھر ادھر کرنا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!