اذان کے معنی
اذان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَذان }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٦٩ء کو "آخرگشت (ق)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بانگ (دینا۔ کہنا۔ ہونا کے ساتھ)","بانگ نماز","بانگ نماز (گاہے یہ کلمات نو مولود کے داہنے کان میں اور کبھی آفات ارضی یا سماوی کے دفعیے کے لیے بھی مقرر طریقے سے کہے جاتے ہیں)","جب بچّہ پیدا ہوتا ہے تو اسے نہلا دُھلا کر اس کے ایک کان میں اذان اور دوسرے کان میں اقامت کہی جاتی ہے","طوفان۔ آندھی۔ قحط وبا یا پانی برسنے کے لئے بھی اذان دی جاتی ہے","مُرغ کی آواز","مرغ کی بانگ","مرغ کی صدا","نماز کا وقت آجانے پر نمازیوں کو آگاہ کرنے، یا مسلمانوں کو نماز کے لیے مسجد میں بلانے کے مقررہ کلمات جو موذن بآواز بلند مقرر طریق سے ادا کرتا ہے","وہ کلمات جن کو موُذّن بآوازِ بلند لوگوں کو نماز کے واسطے بلانے کے لئے کہتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے۔ موذن خارجِ مسجد اُونچی جگہ قبلہ رُخ کھڑا ہوتا ہے۔ اور اپنے دونوں کانوں میں دونوں اُنگلیاں شہادت کی ڈال کر اول چار مرتبہ اَللہُ اَکبَر ایک آواز میں دو بار کہتا ہے۔ پھر اَشھَدُ اَن لاَ اِلٰہَ اِلّاَ اللہ دو بار دو آوازوں میں۔ پھر اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّد رَّسُولُ اللہ۔ دو بار دو آوازوں سے۔ پھر داہنی طرف مُنّہ کرکے دو بار دو آوازوں میں حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة پھر بائیں طرف مُنّہ کرکے دو مرتبہ دو آوازوں سے حَیَّ عَلَی الفَلَاح پھر ایک آواز کے ساتھ دو بار اَللہُ اکبَر اور ایک آواز میں لاَ اِلٰہَ اِلاَاللہ۔ فجر کی اَذان میں دو آواز کے ساتھ بعد حَیَّ عَلیَ الفَلاح کے ساتھ اَلصَّلٰوةُ خَیرُ\u2018 مِّنَ النَوم دو بار کہتا ہے"],
اذن اِذْن اَذان
اسم
اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : اَذانیں[اَذا + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : اَذانوں[اَذا + نوں (و مجہول)]
- لڑکا
اذان کے معنی
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ (١٩٣٨ء، اقبال، ضرب کلیم، ٨)
"مرغیوں نے مرغ کی اذانوں سے دق ہو کر مسجد کے مؤذن سے فریاد کی۔" (١٩١٥ء، سی پارۂ دل، ١٩٦)
اذان کے جملے اور مرکبات
اذان چی
اذان english meaning
the notification or announcement of prayer and of the time thereof; the call to prayerclownishidioticroughrudestupidSummons to prayers, generally proclaimed from the minars of towersAzaan
شاعری
- جب دم عصر مؤذن کوئی دیتا ہے اذان
مقتل شاہ کا پھر جاتا ہے آنکھوں میں سماں - خوش لہجہ گر غلط بھی کہے کچھ تو ہو صحیح
تعریف کی نبی نے اذان بلال کی - آتے ہوئے اذان ہوئی ، جاتے ہوئے نماز
اس مختصر حیات میں کوئی کیا کِیا کرے
محاورات
- بے ملا بھی کہیں اذان درست ہے
- جہاں مرغا نہ ہوگا اذان نہ ہوگی۔ جہاں مرغا نہیں ہوتا وہاں کیا سویرا نہیں ہوتا۔ جہاں مرغ نہیں بولتا وہاں صبح نہیں ہوتی۔ جہاں ملا نہ ہوگا وہاں سویرا نہ ہوگا
- مرغ نہ ہوگا تو کیا اذان نہ ہوگی
- مرغی کی اذان (بانگ) کون سنتا ہے۔ مرغی کی بانگ کا کیا اعتبار مرغی کی بانگ کو کون صحیح کہتا ہے
- ملا نہ ہوگا تو کیا مسجد میں اذان نہیں ہوگی