اذن عام کے معنی
اذن عام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِذ + نے + عام }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ |اِذْن| کے ساتھ |عام| بطور اسم صفت لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی ہے۔ اردو میں ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["داخلے سے روک ٹوک کی ممانعت","(بادشاہ وغیرہ کے دربار میں یا کسی متبرک مقام پر) ہر شخص کو بے تکلف حاضری کی اجازت","اجازت مسلمانوں میں نمازِ جنازہ کے بعد میّت کا وارث اجازت دیتا ہے۔ کہ جِس کو جانا ہو چلا جائے (پکارنا۔ سنانا۔ کہنا کے ساتھ)","سب لوگوں کو یکساں حیثیت سے کسی عمل کا یا کسی جگہ آنے جانے کا حکم یا رخصت","مفت یا امائبندت داخلہ","نماز جنازہ کے بعد صاحب میت کی طرف سے یہ اعلان کہ جو صاحب چاہیں واپس جاسکتے ہیں"]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
اذن عام کے معنی
کم نصیب ایسا ہوں گر ہو خرمی کو اذن عام ہو نہ شادی مرگ ہونے کے سوا شادی مجھے (١٨٤٦ء، آتش کلیات، ١٧٤)
"حکومت کی طرف سے لوٹ مار کا اذن عام تھا۔" (١٩١٨ء، ویڈیا کی سرگزشت، ٤)
"جب نماز جنازہ پڑھ چکتے ہیں تو میت کا وارث یا کوئی بڑا بوڑھا خواہ رشتہ دار اذن عام دیتا ہے۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ١١٠)
اذن عام english meaning
free or unrestricted admissionfree or unrestricted admission [A]general permissionlanguagesoundspeech