اردو کے معنی

اردو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُر + دُو }

تفصیلات

iترکی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ١٧٩٧ء کو"لطائف السعادت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ریختہ ہنددی","ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔ ابتدا یا آغاز کے بارے میں مختلف نظریات ہیں: بعض لوگ سورسینی اپ بھرنش کی جدید ترقی یافتہ یا ترمیم شدہ شکل بتاتے ہیں، جس نے عہد غزنوی کے لگ بھگ نیا روپ نکالنا شروع کیا اور جو تقریباً چودھویں صدی سے ضبط تحریر میں آئی۔ منظوم اُردو کو ریختہ کہتے تھے۔ دہلی کے محاورے کے مستند ہونے کی سند قلعہ معلیٰ کی زبان ہوئی؛ اس بنا پر زبان ٫اُردوے معلیٰ، کہلائی جو کثرت استعمال سے اردو ہو گئی۔ بعض مغربی مصنفوں، نے اسے ٫مورز، کا نام بھی دیا۔ جدید ہندی سے عربی فارسی الفاظ کی فراوانی تدبھو کے رجحان اور عربی رسم الخط کی بنا پر متمیز؛ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جس میں اُردو کی مخصوص آوازوں کے لیے کچھ اضافے کر لیے گئے ہیں، کئی سوسال کا ادبی اور علمی ذخیرہ اس میں موجود ہے","اردوئے معلّٰی","برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پرا کرت نیز غیر پرا کرت دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے","بڑا بازار","خصوصاً بیسویں صدی میں جدید علوم و فنون کی بکثرت کتابیں اس میں تصنیف و تالیف اور ترجمہ ہوئیں اور بے شمار علمی اصطلاحات وضع ہوئیں؛ اس طرح یہ اعلیٰ تعلیم کے مختلف درجات میں انگریزی کی جگہ تعلیم و تدریس کی زبان بن گئی۔ ١٨٣٥ء سے فارسی کی جگہ برصغیر کے دفتروں میں رائج ہوئی۔ بیسویں صدی کے آغاز سے کچھ پہلے اردو ہندی کا قضیہ شروع ہوا اور ایک نئی زبان ہندی بنائی گئی۔ برصغیر پاک و ہند کی سیاسی جدوجہد آزادی میں اردو کا بڑا حصہ ہے","دیکھئے: دیباچہ","زبان لشکری","صدر بازار","ہندوستان کی وہ زبان جو دہلی، لکھنو، صوبجات، متحدہ پنجاب کے شرقی اضلاع حیدرآباد دکن وغیرہ میں بولی جاتی ہے"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اردو کے معنی

["١ - برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔ ابتدا یا آغاز کے بارے میں مختلف نظریات ہیں : بعض لوگ سورسینی یا اب بھرنش کی جدید ترقی یافتہ یا ترمیم شدہ شکل بتاتے ہیں جس نے عہد غزنوی کے لگ بھگ نیا روپ نکالنا شروع کیا اور جو تقریباً چودھویں صدی سے ضبط تحریر میں آئی۔ منظوم اردو کو ریختہ کہتے تھے۔ دہلی کے محاورے کے مستند ہونے کی سند قلعہ معلٰی کی زبان ہوئی؛ اس بنا پر زبان |اردوئے معلٰی کہلائی جو کثرت استعمال سے اردو ہو گئی۔ بعض مغربی مصنفوں نے اسے |مورز| کا نام بھی دیا۔ جدید ہندی سے عربی فارسی الفاظ کی فراوانی تدھبو کے رجحان اور غربی رسم الخط کی بنا پر متمیز؛ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جس میں اردو کی مخصوص آوازوں کیلئے کچھ اضافے کر لیے گئے ہیں۔ کئی سو سال کا ادبی اور علمی ذخیرہ اس میں موجود ہے۔ خصوصاً بیسویں صدی میں جدید علوم و فنون کی بکثرت کتابیں اس میں تصنیف و تالیف اور ترجمہ ہوئیں اور بے شمار علمی اصطلاحات وضع ہوئیں؛ اس طرح یہ اعلٰی تعلیم کے مختلف درجات میں انگریزی کی جگہ برصغیر کے دفتروں میں رائج ہوئی، بیسویں صدی کے آغاز سے کچھ پہلے اردو ہندی کا قضیہ شروع ہوا اور ایک نئی زبان ہندی بنائی گئی، برصغیر پاک و ہند کی سیاسی جدوجہد آزادی میں اردو کا بڑا حصّہ ہے۔"]

["\"اردو کی ابتدائی نشوونما میں صوفیا کرام کا کام۔\" (١٩٦١ء، (کتاب کا نام) مولوی عبدالحق۔)"]

["١ - لشکر، سپاہ، فوج۔","٢ - لشکر گاہ، چھاؤنی، کمپو۔","٣ - بازار، صدر بازار، بڑا بازار۔"]

["\"اکثر قبائل کو اپنے اردو میں شامل کیا۔\" (١٩٣٠ء، تیمور، ٤١٨)"," اردو میں دکانیں جو لگائے تھے دکاندار آراستہ ہو جاتا تھا اک چھوٹا سا بازار (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣:٣)"," او جان کے گاہک ترے اردو میں جو آئے سودائی ہوئے حسن کا بازار سمجھ کر (١٨٦٦ء، ہزبز، دیوان، ٤٦)"]

اردو کے جملے اور مرکبات

اردو پن, اردوبازار, اردوی معلی

اردو english meaning

(arch.) (army)(arch.) bivouac(arch.) camp ; encampment ; cantonmenta bazaar at tached to a campa bazaar attached to a campAm armyan armyhordename of Pakistan|s national languagethe language that is a composite of English, Hindi, Arabic and persian words and phrasesthe language that is a sian words and phrasesUrdu ; name of one of Pakistan|s national languages

شاعری

  • قوم کیسی کس کو اب اردو زباں کی فکر ہے
    غم غلط کرنا ہے بس اور آب و ناں کی فکر ہے
  • اگر بھا کے میں اردو کے میں کہتا
    کوئی اس کوں یہاں کے لوگوں سے نہ چہتا
  • بتوں کی مدح سے کل شاعری اردو کی مملو ہے
    شکست اردو میں جو پائے گی تو میں سمجھوں گا بت ٹوٹا
  • اردو کو آپ تھوپ رہے ہیں جو قوم پر
    اردو نوازیوں کے زمانے گزر گئے
  • تو باندھے کنایات اردو تبھی
    ترے شعر میں اظفر جی پڑا
  • کہاں جو میں نے کہ ان کی ادا انوکھی ہے
    کہا بتوں نے کہ اردو میاں کی چوکھی ہے
  • نسیم دہلوی ہم موجد باب فصاحت ہیں
    کوئی اردو کو کیا سمجھے گا جیسا ہم سمجھتے ہیں
  • اردو کے دھنی وہ ہیں جو دّلی کے ہیں روڑے
    پنجاب کو مَس اس سے نہ پورپ نہ دکن کو
  • سیکڑوں اور بھی دنیا میں زبانیں ہیں مگر
    جس پہ مرتی ہے فصاحت وہ زباں ہے اردو

محاورات

  • اردو کا محاورہ دلی پر ختم ہے
  • اردوئے معلٰی کا طور مقرر ہونا یا نقشہ درست ہونا
  • اردی اردوں کی بھلی اور رس کی اچھی کھیر۔ لاج جو رکھے پیوکی وہ بھی اچھی بیر
  • سدا کی پدنی اردوں درش

Related Words of "اردو":