ارغوانی کے معنی

ارغوانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَر + غَوا + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان کے لفظ |ارغواں| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ارغواں کی طرف منسوب: ارغواں کے رنگ کا، سرخ","تیز نارنجی رنگ کا","جنگلی خشخاش کے پیڑ کی طرح کا ایک پودا جو زمین پر بچھا رہتا ہے۔ (پھول سرخ جس کی پتیوں کے سرے خشخاش کے پھولوں سے مشابہ مگر ان سے کسی قدرے لمبے، بو تیز، مزہ تلخ) ، مامیشاے سرخ، بن پوستہ","قرمزی( رنگ کا)","گہرا سُرخ","لال رنگ کا","نارنجی رنگ کو بھی کہتے ہیں","نہایت سرخ","کَسُم کا رنگ"]

اَرْغَواں اَرْغَوانی

اسم

اسم معرفہ, صفت نسبتی

ارغوانی کے معنی

["١ - جنگلی خشخاش کے پیڑ کی طرح کا ایک پودا جو زمین پر بچھا رہتا ہے۔ (پھول سرخ جس کی پتیوں کے سرے خشخاش کے پھولوں سے مشابہ مگر ان سے کسی قدر لمبے، بو تیز، مزہ تلخ)، مامیثاے سرخ، بن پوستہ۔ (خزائن الادویہ، 213:6)"]

[" ہے نرالی سبز کی بھی روئے روشن پر بہار اوڑھنی بہتر تھی لیکن ارغوانی آپ کی (١٩٤١ء، کلیات حسرت، ٣٠٦)"]

["١ - ارغواں کے رنگ کا، سرخ۔"]

ارغوانی کے مترادف

آفتابی

زعفرانی, سرخ, قرمزی, قِرمِزی, لال, نارنجی, کیسری

ارغوانی english meaning

clumsinesscrimson [P]Hot redpurpleRedSpectrumviolet

شاعری

  • شراب ارغوانی کیا پیے ہو تم میری خاطر
    پلائی کون بھونڈی نے مزے پر دھم مچانے کا
  • گل ارغوانی ولالا نفیس
    سودونا و مروا وبالا نفیس
  • یو باندی دال ساڑی لال پتلی چین کے چن کر
    دھرت پر سور ہوں دیکھیا شفق رنگ ارغوانی میں
  • خدا کا شکر ہے تج سلطنت تھے کام پایا ہوں
    دندے دشمن کے مکھ پر پیوتا مئے ارغوانی کا
  • ہوا ہے رنگ رو زرد اپنا اور اشک ارغوانی ہے
    کسی گل رو کے سر پر جو ڈوپٹہ زعفرانی ہے

Related Words of "ارغوانی":