استاد کے معنی

استاد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + تاد }{ اُس + تاد }

تفصیلات

١ - ٹھہرا ہوا، ساکن (پیشتر ہہنے والی چیز کے لیے)۔, iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ عربی زبان کے لفظ |استاذ| کا مفرس ہے۔ اردو میں ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کسی علم یا فن کا) سکھانے والا","آزمودہ کار یا ماہر شخص","آموز گار","خیموں کا کھڑا ہونا (کرانا۔ کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","خیمے اور شامیانوں کی چوب","رنڈیوں، طواﺋفوں کو ناچ گانا سکھانے والا شخص","سکھانے والا","میاں جی","کامل فن","کسی پیشہ ور کو پیشہ سکھانے والا شخص"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : اُسْتانی[اُس + تا + نی]
  • جمع استثنائی : اَساتِیْد[اَسا + تِیْد]
  • جمع غیر ندائی : استادوں[اُس + تا + دوں]

استاد کے معنی

١ - ٹھہرا ہوا، ساکن (پیشتر ہہنے والی چیز کے لیے)۔

"شعبہ عربی کے استاد اعلٰی کی جگہ برسوں خالی پڑی رہی۔" (١٩٦٢ء، میزان، ١١٣)

١ - معلم، آموزگار، (کسی علم یا فن) کا سکھانے والا۔

 نغزگوئی میں بلاغت میں ادا بندی میں بعد استاد کے کوئی نہیں ان کا ہم سر (١٩٠٥ء، گفتار بے خود، ٣٠٤)

٢ - شعر یا کلام نثر پر اصلاح دینے والا۔

 ریختے کے تمھیں استاد نہیں ہو غالب کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٥٩)

٣ - کامل، ماہر، آزمودہ کار (کسی فن، علم یا صناعت وغیرہ میں)۔

"حضرت بڑے ذات شریف اور استاد ہیں۔" (١٩٣١ء، رسوا، خونی راز، ٦٩)

٤ - چالاک، عیار، حراف، شعبدہ باز، مداری۔

 تو بھی اے ناصح کسی پر جان دے ہاتھ لا استاد کیوں کیسی کہی (١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ١٥٩)

٥ - دوست، میاں (احترام و خلوص کے الفاظ کی جگہ اور ان کے معنوں میں)۔

دور دور کی ڈیرہ دار طوائف کنچنیں اور استاد لوگ بلائے گئے۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ١)

٦ - نائی؛ باورچی؛ دلاک؛ حمامی؛ مدک یا چانڈو پلانے والا۔ دریائے لطافت،

 جان لی رحم جو ان کو دم بیداد آیا یہ خوش اخلاق کو غصے کا بھی استاد آیا (١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٢٢٩:٣)

٧ - طوائف کو گانا بجانا سکھانے والا، عموماً جی کے ساتھ۔

٨ - بانی، کسی کام کا آغاز کرنے والا، موجد۔

٩ - گرو، پیر و مرشد۔

استاد کے جملے اور مرکبات

استاد ازل, استاد کاری, استاد لاستاد, استاد جی

استاد english meaning

a master; crafts masterskilful manadeptexpert; preceptortutorteacher; professor; clever roguesharper; tutor of a dancing girlmusician expertsproficientskilfulclevera chimpanzeea mastera skilled manA teachera tutora wild manan expert mancoveringscurtainsExperiencedfound in forestguerrillapart standingraised upThe act of standingupright rampant

شاعری

  • بلایا کوہ پر شیریں کو اے فرہاد کیا کہنا
    بڑے پتھر کو پانی کردیا استاد کیا کہنا
  • کھولے استاد نے پُراں اور بید
    پر کھلا کچھ نہ اس پہ اس کا بھید
  • استاد شہ سے ہو مجھے پر خاش کا خیال
    یہ تاب، یہ مجال، یہ طاقت نہیں مجھے
  • ان کو کیا معلوم تعظیمی و توصیفی ہیں کیا
    مبتدی کیا لطف سمجھیں بندش استاد کے
  • کہہ پانچ غزل اس میں بدل قافیہ حسرت
    گو تجھ سا کسی کو کوئی استاد لگے تلخ
  • میرے سنگ مزار پر فرہاد
    رکھ کے تیشہ کہے ہے یا استاد
  • عضو تن اون کے خراطے ہیں کسی استاد کے
    پیٹ پر سیلی نہیں جوہر ہیں یہ شمشاد کے
  • لوح دل رکھتی ہے کب نوک قلم کی احتجاج
    ہیں خط ناخن کے لکھنے میں بڑے استاد ہم
  • اے جنوں استاد بس خم ٹھونک کر آجایئے
    ہاں خلیفہ ہم بھی دیکھیں بہارانی آپ کی
  • کہ توں آج ایسے کا شاگرد ہے
    جسے جگ کے استاد اپر برد ہے

محاورات

  • آپ بھولے تو استاد کو لگائے
  • آنکھیں استاد سامری ہونا
  • استاد بیٹھے پاس تو کام آئے راس
  • استاد حجام نائی۔ میں اور میرا بھائی گھوڑی اور گھوڑی کا بچھیرا اور مجھ کو تو آپ جانتے ہی ہیں
  • استادی کا دم بھرنا
  • توڑ جوڑ کا استاد (پورا) ہے
  • جوراستادبہ ز‌ مہرہ پدر
  • حجام کا لڑکا پہلے استاد ہی کا سر مونڈتا ہے
  • شاگرد رفتہ رفتہ با استاد میرسد
  • شاگرد قہر استاد غضب

Related Words of "استاد":