استدراک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word istedrāk meanings and details

استدراک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + تِد (کسرہ ت مجہول) + راک }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٥١ء کو "ترجمہ عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بدیع) کسی بات کی نفی مطلق یا اثبات صریح کے بعد کوئی ایسی شرط درمیان لانا جس سے وہ نفی یا اثبات مشروع ہوجائے؛ شاعر اپنی مدح کے بعد حرف استشنا لائے جس کو سن کر لوگ سمجھیں کہ بعد اس کے مذمت کرے گا اور اس کے بعد صفت مدح کی بیان کرنے","ادراک کرنا","ایک چیز سے دوسری چیز دریافت کرنا یا پانا","تدارک کرنا","جا پکڑنا","حصول معلومات","درک حاصل کرنا","ذہن نشین کرنا","ذہن نشینی","غلطی کی اصلاح"]

درک اِدْراک اِسْتِدْراک

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

استدراک کے معنی

١ - حصول معلومات، ایک چیز سے دوسری چیز دریافت کرنا یا پانا، ادراک کرنا۔

"عالم تیرا فارمولہ وضع نہیں کر سکتا، حکیم تیری ماہیت میں استدراک نہیں کر سکتا۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ١١٨)

٢ - تدارک، غلطی کی اصلاح

"یہ حدیث صحیح نہیں، خلط کیا ہے اس میں قاسم بن عبداللہ عمری نے اور سیوطی نے اس کا استدراک کیا۔"

٣ - [ بدیع ] کسی بات کی نفی مثبت یا اثبات صریح کے بعد کوئی ایسی شرط درمیان لانا جس سے وہ نفی یا اثبات مشروط ہو جائے؛ شاعر اپنی مدح کے بعد حرف استثنا لائے جس کو سن کر لوگ سمجھیں کہ بعد اس کے مذمت کرے گا اور اس کے بعد صفت مدح کی بیان کرنے۔ (بحرالفصاحت۔ 1058)

استدراک or istedrāk english Translation

reachingovertakingobtaining; comprehendingunderstanding; (in Gram.) emendation; antithesisbasisclarificationfoundationoriginqualificationunderstanding

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!