اسکرین کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Screen meanings and details

اسکرین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + کِرِین }

تفصیلات

iانگریزی زبان کے لفظ Screen سے ماخوذ ہے۔ اردو میں برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٢٦ء کو "مشرقی تمدن کا آخری نمونہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پردۂ سیمیں","سنیما یا ٹیلی ویژن وغیرہ کا پردہ جس پر تصویروں کا عکس نظر آتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اِسْکِرِینیں[اِس + کِرِی + نیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : اِسْکِرِینوں[اِس + کِرِی + نوں (و مجہول)]

اسکرین کے معنی

١ - پردہ، چک، قنات۔

"چوبی اسکرینوں کے گلیارے سے نکل کر دوسری طرف مڑیے۔" (١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ١٣٣)

٢ - سینما یا ٹیلی ویژن وغیرہ کا پردہ جس پر تصویروں کا عکس نظر آتا ہے، ایکسرے (X-Rays)، پردۂ سیمیں۔

"ڈاکٹر نے اس کا برقع اتارا اور سکرین کے پیچھے کھڑا کر دیا۔" (١٩٥٠ء، سرکنڈوں کے پیچھے، ٣٢)

اسکرین or Screen english Translation

screenScreen

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!