اشارت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Ishaarat meanings and details

اشارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِشا + رَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال المعتل اجوف واوی سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔, m["خصوصاً معشوقانہ ناز و انداز کے چشم و ابرو کی محبت آمیز حرکت","دیکھیئے: اشارہ جو اس کی تخفیف اور زیادہ مستعمل ہے"]

شور اِشارَت

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اِشارَتیں[اِشا + رَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : اِشارَتوں[اِشا + رَتوں (و مجہول)]

اشارت کے معنی

١ - اشارہ، خصوصاً معشوقانہ ناز و انداز کے چشم و ابرو کی محبت آمیز حرکت، غمزہ، کرشمہ۔

 بلائے جاں ہے غالب اس کی ہر بات عبارت کیا، اشارت کیا، ادا کیا رجوع کریں: (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٥٨)

اشارت or Ishaarat english Translation

insinuationhintimprudentincautious

شاعری

  • مرنے میں بند زباں ہونا اشارت ہے ندیم
    یعنی ہے دور کا درپیش سفر مت پوچھو
  • سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا
    قدِ خمیدہ نے سُوے زمیں اشارت کی
  • نگاہ مست سے جب چشم نے اس کی اشارت کی
    حلاوت مئے کی اور بنیاد مے خانہ کی غارت کی
  • سحرگہ میں نے پوچھا گل سے حالِ زار بلبل کا
    پڑے تھے باغ میں یک مشت پر اُودھر اشارت کی
  • روح کا صوفی کیا مست ہو کر رقص او
    بات جہتک حال تھے کیتا اشارت کا داب
  • نہ بصارت نہ اشارت نہ خجالت نہ حیا
    تجھ میں تو دیکھنے کو دیدہ تر کچھ بھی نہیں
  • زباں ہے جس کے اشارت سے وہ پکاوے ہے
    جو گونگا ہے وہ کھڑا فارسی بگھارے ہے
  • اگر اشارت ابرو کرے وو ماہ تمام
    ہلال بزم میں ہو چرخ زن بجاے قدح
  • چھیڑے گالی دے اشارت کر چشمک مارے
    عشوہ وغمزہ و انداز بھلا دے سارے
  • اشارت سے چہک جانے میں تئیں کرتی کمی ہرگز
    غضب کرتیں اگر رکھتیں زبان بول چال آنکھیں
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!