اشتراک کے معنی
اشتراک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِش + تِراک }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧٨٥ء کو حسرت (جعفر زٹلی) کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(جدید) کسی اخبار یا رسالے وغیرہ کی خریداری میں شرکت، ترکیب میں مستعمل، جیسے: بدل اشتراک","پیداوار کے ذرائع پر مشترکہ قومی ملکیت کی تنظیم کا نظریہ یا تحریک","تناسل میں شرکت","جفتی یا پیوند کاری","حصہ داری","خدا کی ذات یا صفات یا خصائص نبوت میں شریک کرنا یا ہونا","شریک کار ہونا","شریک ہونا یا مشترک ہونا","میل جول","کام بقدر صلاحیت اور اجرت بقدر محنت کا نظام"]
شرک اِشْتِراک
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اشتراک کے معنی
|ایک زمانہ تھا جب انسان میں خصوصی زنانہ اور مردانہ اعضا دونوں ہوتے تھے - نباتات میں یہ اشتراک ابھی تک موجود ہے۔" (١٩٤٤ء، افسانچے)
|وہ کسی فرقے کا مذہبی پیشوا بننے کو اشتراک فی النبوۃ سمجھتے تھے۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ١٠٥)
|ان دنوں تحریک عدم اشتراک عمل زوروں پر تھی۔" (١٩٣٢ء، مضامین پریم چند، ٣٢)
|یہاں تک تو قدیم و جدید واقعات میں تشابہ اور اشتراک ہے۔" (١٩١٢ء، مقالات شبلی، ٥٤:٨)
|گدھے اور گھوڑی کے اشتراک سے ایک دوغلی ذات پیدا ہوتی ہے۔" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٢٠٤)
رجوع کریں:بَدَل اِشْتِراک
|مشہور عالم نام سوشلزم ہے جس کو ہم اشتراک سے تعبیر کر سکتے ہیں۔" (١٩١٧ء، علم المعیشت، ٣٠١)
اشتراک english meaning
partnershipfellowshipparticipationcommunion; (in lexicology) the being homonymous; homonymy(rare) subscription (to periodical)collaborationcompanyco-operationinconsideraterashsociety