اشنان کے معنی

اشنان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَش + نان }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے مصدر |سنان| بمعنی |نہانا| کے ہے۔ اردو میں تغیر کے ساتھ |اَشْنان| مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے عطائی کے ہاں بحوالہ رسالہ "سب رس" اپریل ١٩٦٢ء مستعمل ملتا ہے۔, m["نہانا","(ہندو) غسل","پانی ڈال کر بدن دھونا","غسل کرنا","غسل کرکے پاک یا پوتّر ہونا","گنوار (اسنان) غسل","مقدس غسل","نہانے کی مذہبی رسم جو موسم سرما میں ہندو گنگا جمنا وغیرہ مقدس دریاؤں پر جاکر ادا کرتے ہیں","ہندوؤں کا مقدس غسل","ہنود کا طہارت کے لیے نہانا"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اشنان کے معنی

١ - [ ہندومت ] غسل، نہانا۔

|پھر اشنان کیا اور راماین کا پاٹھ کرنے لگے۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٦٩:١)

٢ - نہانے کی مذہبی رسم جو موسم سرما میں ہندو گنگا جمنا وغیرہ مقدس دریاؤں پر جا کر ادا کرتے ہیں۔

 چلے ہندو اشنان کو سوئے گنگ وہ پہنچے کلیسا میں اہل فرنگ (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٩٤)

اشنان کے مترادف

باتھ, غسل

تیرنا, غسل, نہان, نہانا

اشنان english meaning

bathingablutionpurificationA kind of grass which is used for washing clothesa patcha plainbathdestructionSwimming

شاعری

  • گھر میں اشنان کریں سرو قدان گوکل
    جا کے جمنا پہ نہانا بھی ہے اک طول امل

محاورات

  • ‌داتا کا دان غریب کا اشنان
  • اشنان دھیان گیان میں ہونا
  • پرات کال کرو اشنانا۔ روگ دوکھ تم کو نہیں آنا
  • داتا کا دان غریب کا اشنان
  • راجا کا دان پرجا کا اشنان
  • راجا کا دان۔ پرجا کا اشنان

Related Words of "اشنان":