اعتضاد

{ اِع + تِضاد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

["عضد "," اِعْتِضاد"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اعتضاد کے معنی

١ - قدرت، تقویت۔

"اعتضاد خلافت و فرمانروائی اعتماد سلطنت و کشور کشائی۔" (١٩٣٧ء، واقعات اظفری (ترجمہ)، ١٣٩)

٢ - (کسی کا) بازو قوی کرنا، دوسرے کو سہارا دینا، قوت پہنچانا۔

 محو دلوں سے ہوگئی آیت لاتَفَرَّقُو چھوڑ دیا ہے ہاتھ سے رشتۂ اعتضاد کو (١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٤٧٢)