افتاد کے معنی
افتاد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُف + تاد }
تفصیلات
iفارسی مصدر |افتادن| کا حاصل مصدر |افتاد| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٤ء کو "انیس، مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ادب و سنگ","افتادن گرنا","رنج کا بڑھ جانا","رودادِ حادثہ","زندگی کا شروع","طبعی خاصہ","طبیعت کا رجحان یا جھکاؤ","ماضئ اُفتادن","محل وقوع","نا گہانی آفت"]
افتادن اُفْتاد
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
افتاد کے معنی
"بھلی چنگی لڑکی ہاتھ سے جاتی رہی سنجیدہ کے واسطے یہ افتاد اچھا سبق ہے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٧)
"رشتے میں ماں ضرور ہوں مگر افتاد سے مجبور ہوں کوئی میرے بس کا نہیں۔" (١٨٧٧ء، توبتہ النصوح، ٦٦)
"اُس نے اپنی بنگالے کی مینا کچھ ایسے ڈھنگ سے اٹھائی . کہ خدا ساری دنیا کی بیٹیوں کو ایسی افتاد نصیب کرے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٤٣)
"افتاد اس کی جنگی اعتبارات سے ایسی ہے کہ غنیم کو اس ملک میں داخل ہونا دشوار . ہے۔" (١٨٩٧ء، کاشف الحقائق، ١١٢:١)
افتاد کے مترادف
رنج, دکھ, سختی
آغاز, ابتدا, بپتا, بچپن, بنیاد, تکلیف, حادثہ, خِلقت, دُکھ, سانحہ, سختی, شروع, صعوبت, طرز, طور, طینت, فطرت, مصیبت, موقع, ڈھنگ
افتاد english meaning
state of helplessness; beginning of lifechildhood.backbent (of mind)bygonecalamityhindlastlatemisfortunemishappastposterior
شاعری
- ایسا تو نہیں، میری طرح سروِ لبِ جُو!
قدموں پر کھڑا ہو کسی افتاد کے ڈر سے - سنو جو کان سے افتاد گان خاک کا حال
برنگ شبنم گل موتیوںکی آب گرے - محو خرام ناز! قدم رکھ سنبھال کر
افتاد گان خاک کا بھی کچھ خیال کر
محاورات
- الا یا ایہا الساتی ادزکا سا ونادلہا ۔ کہ عشق آاساں نمود اول ولے افتاد مشکلہا
- نکوئی کن دور آب افتادہ
- کس نہ آید بجنگ افتادہ